خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 218 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 218

خطبات محمود 218 سال 1947ء اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مولوی صاحب کے مدارج بلند کرے اور اُن کے شاگردوں میں سے جو علماء اس وقت کام کر رہے ہیں اُن کو توفیق دے کہ وہ اُن کی علمی بنیادوں کو اور زیادہ بلند کرنے والے ہوں۔ہماری جماعت میں اگر بلند پایہ کے علماء ہوں تبھی ہماری جماعت باقی دنیا پر غالب آ سکتی ہے۔پس اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ کسی مجلس میں ہمارا سر نیچا نہ ہونے دے اور ہمارے علماء کے علمی اور عملی پایہ کو بلند کرے اور دنیا پر اُن کو غالب کرے۔اگر علم کی بنیاد میں کمزوری ہو جائیں تو عمل کی بنیادیں بھی کمزور ہو جاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہماری ضرورتوں کو پورا فرما تا رہے اور علمی اور عملی میدان میں ہر لمحہ ہمارا قدم آگے کی طرف بڑھائے کیونکہ علم و عمل کے بغیر روحانی اور اقتصادی ترقیات حاصل نہیں ہوسکتیں۔“ ( الفضل 13 جون 1947ء ) 66