خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 219 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 219

خطبات محمود 219 (22) سال 1947ء تمام جماعت کو التزام کے ساتھ یہ دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو نا قابل برداشت فتنوں سے بچائے فرمودہ 13 جون 1947 ء) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آجکل ہمارے ملک پر ابتلاء کے بعد ابتلاء آ رہا ہے اور ہر آنے والا معاملہ پہلے کی نسبت زیادہ سنگین اور شدید صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔اس وقت تقسیم ملک کا سوال در پیش ہے اور اس کے متعلق جس جس رنگ میں تجویزیں پیش ہو رہی ہیں اُن کو دیکھتے ہوئے ڈر لگتا ہے کہ ہمارا ملک کہیں ایسی شکل نہ اختیار کر جائے جیسا کہ ہزار پائے 1 کے پاؤں ہوتے ہیں۔اگر خدانخواستہ ملک کے چھوٹے چھوٹے حصے کر دیئے گئے تو کوئی حصہ بھی آزادی کے ساتھ ترقی نہیں کر سکے گا۔اگر یہی جوش و خروش رہا تو ملک کا چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم ہو جانا کوئی بعید از قیاس بات نہیں۔پھر اگر ملک کے ایک حصہ سے دوسرے حصہ میں جانے کے لئے پاسپورٹ کی شرط لگا دی تھی گئی تو اس کی ایسی ہی شکل بن جائے گی جیسا کہ منگل کا رہنے والا آدمی بھینی جانے کے لئے پاسپورٹ حاصل کرے۔یا بھینی کا رہنے والا آدمی منگل جانے کے لئے پاسپورٹ حاصل کرے۔اور یہ صورتِ حال قیدیوں سے بھی بدتر ہو گی۔قیدی تو شہر میں سے کچھ تھوڑے سے افراد ہوتے ہیں تمام کے تمام لوگ جرائم کا ارتکاب نہیں کرتے لیکن اس صورت میں تو سب لوگ ہی قیدی بن جائیں گے۔سیر کرنے کے لئے اگر کوئی شخص گھر سے نکلے گا تو ابھی اس کی ٹانگیں بھی