خطبات محمود (جلد 27) — Page 652
*1946 652 خطبات محمود صرف ایک مبلغ تھا اب چودہ پندرہ بھجوانے کی تیاری ہو رہی ہے۔ایران میں بھی پہلے کوئی مبلغ نہ تھا اب دو مبلغین بھیجے گئے ہیں۔فلسطین میں ہمارا صرف ایک مبلغ ہو تا تھا اُسے واپس نہیں بلایا گیا لیکن دو اور مبلغ وہاں بھجوا دیئے گئے ہیں۔صرف ان جانے والے مبلغین کے سفر خرچ کا اندازہ ڈیڑھ لاکھ سے دو لاکھ تک ہے۔مگر چونکہ ہمیں یہ دو یا تین لاکھ کا خرچ ہر سال نہیں کرنا پڑے گا اور تین سال میں ایک دفعہ کرنا ہو گا اس لئے حسابی طور پر اس خرچ کو تین سالوں میں پھیلا کر ستر اسی ہزار سالانہ کا یہ خرچ ہوتا ہے۔بلکہ آئندہ چند سال میں اگر کرائے اور اشیاء کی قیمتیں نہ گریں تو چار لاکھ کے قریب تین سالہ خرچ ہو گا۔یا سوالاکھ کے قریب سالانہ۔بہر حال چندے میں سے ستر ہزار روپیہ تو الگ کرنا پڑے گا اور یہ مبلغین کے صرف باہر بھیجوانے اور پرانے مبلغوں کو بلوانے کا خرچ ہو گا۔اس کے علاوہ ہمارے بیرونی مشنوں کا خرچ ڈیڑھ لاکھ روپیہ سالانہ ہے اور اتناہی خرچ یہاں کے تحریک جدید کے زیر تعلیم اور دفاتر وغیرہ میں کام کرنے والے لوگوں پر سالانہ خرچ ہوتا ہے۔یہ گل خرچ تین لاکھ ستر ہزار روپیہ ہو جاتا ہے اور اگر اس میں مثلا کتابوں اور ٹریکٹوں وغیرہ کا خرچ ملا لیا جائے تو یہ گل خرچ چار لاکھ ستر ہزار روپیہ بن جاتا ہے۔اِس کے علاوہ اگر باہر کے ممالک میں ایسی جگہوں میں جہاں پہلے سے مشن قائم نہیں ہیں اب نئے مشن قائم کئے جارہے ہیں۔اگر ان مشنوں کے لئے نئے مکان وغیرہ خریدنے کا بندوبست کیا جائے تا وہ مبلغ وہاں اطمینان کے ساتھ تبلیغ کا کام صحیح طور پر کر سکیں تو اس کا خرچ بھی اس میں شامل کرنا ہو گا۔انگلستان میں ہمارا مشن قائم ہے۔وہاں ہمارا اپنا دار التبلیغ اور مسجد ہے۔کم سے کم ہمیں وہاں کے متعلق اطمینان تو حاصل ہے۔مگر جہاں ہمارے اپنے مکان یا مبلغین کے لئے رہائش کی جگہیں نہیں ہیں وہاں اطمینان کے ساتھ کوئی مبلغ تبلیغ نہیں کر سکتا۔اگر ہم فرانس میں جہاں اب نیا مشن قائم کیا جا رہا ہے اپنا مکان یا جائیداد خریدیں، اسی طرح سپین اور جرمنی وغیرہ میں بھی خریدیں تو ہمارا ہر ملک کے مکان پر ساٹھ ستر ہزار اور ایک لاکھ کے قریب مسجد پر خرچ ہو گا۔اگر سر دست ان اخراجات کو ملتوی کر دیا جائے تو بھی چار لاکھ ستر ہزار روپیہ کا خرچ بنتا ہے۔اس کے علاوہ قادیان میں تحریک جدید کے دفتر اور اس کے متعلقہ کاموں کے لئے عمارات بنوائی جائیں تو پچاس ہزار روپیہ سالانہ خرچ