خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 622 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 622

*1946 622 خطبات محمود شکل خواب میں بالکل ویسی ہی دیکھتا ہوں جیسی کہ جاگتے میں نظر آتی تھی۔گویا اس وقت مجھے معلوم ہی نہیں ہوتا کہ یہ خواب دیکھ رہا ہوں۔شکل تو کلی طور پر وہی ہے مگر ان کے چہرے پر کچھ اداسی سی معلوم ہوتی ہے۔ویسے چہرہ روشن ہے اور لباس بھی اچھا ہے۔میں نے کہا سارہ! تمہارے چہرے پر اداسی کیوں ہے؟ وہ کہتی ہیں میرے تین بہن بھائی بیمار ہیں۔اس پر میں نے ان سے پوچھا کہ انہیں کیا تکلیف ہے؟ وہ کہتی ہیں بڑے بھائی بہن اور چھوٹے بھائی کے پیٹ میں کیڑے ہیں۔یہ سن کر مجھے تعجب ہوا کہ ان کا چھوٹا بھائی تو کوئی نہیں پھر انہوں نے چھوٹے بھائی کا کس طرح ذکر کر دیا۔چنانچہ میں نے کہا چھوٹا بھائی کو نسا؟ انہوں نے کہا مجنہ۔میں خیال کرتا ہوں کہ مجنہ تو کوئی نام نہیں ہوتا۔شاید مجبہ ہو۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔“ اس خواب میں مجھے چھوٹے بھائی کے لفظ سے غلط فہمی ہوئی۔میں یہ سمجھا کہ چونکہ سارہ مرحومہ سے چھوٹا کوئی بھائی نہیں اس لئے خواب کی کوئی اور تعبیر ہو گی اور میں نے یہ سمجھا کہ شاید بھائی بہن سے مراد ان کے بچے ہوں اور بھائی احمدیت کے لحاظ سے کہا گیا ہو۔میں نے اُس وقت تعبیر کی کتاب بھی نہیں دیکھی۔علم تعبیر میں کیڑے سے مراد دشمن ہوتا ہے اور پیٹ کے کیڑے سے مراد وہ دشمن ہوتا ہے جو بیچ میں رہنے والا ہو۔یعنی ایسے لوگ جو اپنے کہلانے والے ہوں جیسے بھائی بہن اور رشتہ دار یا جو ہم وطن کہلاتے ہوں وہ بھی پیٹ کے کیڑے ہوتے ہیں کیونکہ وہ بیچ میں مل جل کر رہتے ہیں۔چونکہ چھوٹے بھائی سے اس وقت میں یہ سمجھا کہ وہ کہتی ہیں کہ میر اوہ بھائی جو مجھ سے چھوٹا ہے حالانکہ چھوٹے بھائی سے مراد یہ بھی ہو سکتی ہے کہ جو بھائیوں میں سے چھوٹا ہو۔مگر چونکہ خواب میں میں یہ سمجھا کہ وہ اپنے سے چھوٹا کہتی ہیں اسی وجہ سے خواب کی تعبیر خواب سے بہت دور چلی گئی۔مگر اب واقعات نے ظاہر کر دیا ہے کہ اس رویا میں در حقیقت فسادات بہار کی طرف اشارہ تھا۔سارہ مرحومہ کے چار بھائی اور ایک بہن ہیں۔اس خواب سے پتہ لگتا ہے کہ دو بھائیوں اور ایک بہن پر کوئی مصیبت آئے گی اور واقعات نے بتا دیا ہے کہ ایسا ہی ہوا ہے۔سارہ بیگم بہار کی رہنے والی تھیں۔ان فسادات کے وقت ان کا سب سے بڑا بھائی اور ان کا سب سے چھوٹا بھائی اور بہن ہی بہار میں تھے۔بڑے سے چھوٹا بھائی کلکتہ میں تھا اور چھوٹے سے بڑا قادیان میں۔میں نے یہ رویا 17 یا 18 اکتوبر کو دیکھی