خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 30 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 30

*1946 30 خطبات محمود ایک آنکھ نکال دی۔انہوں نے ہجرت کی اور رسول کریم صلی المینیوم کے ساتھ جہاد میں شامل ہوئے اور جنگ اُحد کے موقع پر شہید ہو گئے۔رسول کریم صلی ا تم کو وہ نہایت ہی پیارے تھے۔اس قدر پیارے کہ رسول کریم صلی علیکم کے بیٹے حضرت ابراہیم جب فوت ہوئے تو آپ نے ان کو غسل دے کر قبر میں ڈالتے ہوئے یہ الفاظ فرمائے کہ جا اپنے بھائی عثمان بن مظعون کے پاس۔2 گویار سول کریم صلی الی یکم نے عثمان بن مظعون کو اپنا بیٹا قرار دیا۔عثمان بن مظعون بغیر شادی کے اور بغیر اولاد کے فوت ہوئے تھے۔لیکن آج اگر اس زمانہ میں دنیا کی سطح پر نوے فیصدی آبادی عثمان بن مظعون کی اولاد ہوتی۔ایسے عثمان بن مظعون کی جس کو رسول کریم صل الم کی صحبت نصیب نہ ہوئی ہوتی، ایسے عثمان بن مظعون کی جس کو رسول کریم صلی ال نیم کے ساتھ اسلام کی قربانیوں کی توفیق نہ ملی ہوئی ہوتی ، ایسے عثمان بن مظعون کی جسے رسول کریم على الم کے لئے جان قربان کرنے کی توفیق نہ ملی ہوئی ہوتی تو یقینی اور قطعی طور پر وہ نوے فیصدی آبادی دنیا کی نہ جانتی کہ آج سے تیرہ سو سال پہلے ہمارا ایک دادا تھا جس کا نام عثمان بن مظعون تھا۔اگر کسی نہ کسی رنگ میں وہ عثمان بن مظعون کا نام بھی سنتے تو ان کے دلوں میں کوئی جذبہ پیدا نہ ہوتا اور نہ کوئی تحریک ہوتی کہ وہ اس کے لئے دعا کریں۔لیکن آج جبکہ تیرہ سو سال گزر چکے ہیں، جبکہ عثمان بن مظعون کے جسمانی تعلق کو دنیا سے ختم ہوئے تیرہ سو سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے صرف اس قربانی کی وجہ سے جو انہوں نے رسول کریم صلی ال نیلم کے لئے کی، اس قربانی کی وجہ سے جو انہوں نے رسول کریم صلی ا یوم کے لائے ہوئے دین کے لئے کی۔جب بھی ایک مومن عثمان بن مظعون کا نام لیتا ہے تو اسکی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔بہر حال مرنے والے مرتے ہیں، بعض بغیر نسل کے مر جاتے ہیں اور بعض اولادیں چھوڑ کر مرتے ہیں مگر باوجود اس کے کہ دنیا میں ان کی اولا د زندہ ہوتی ہے آخر وہ بے نسل ہی ہو جاتے ہیں کیونکہ ان کی اولاد ان کے ناموں سے واقف نہیں ہوتی۔مگر جو خدا تعالیٰ کے لئے مارے جاتے ہیں، بے نسل ہوتے ہوئے بھی ان کی نسل دنیا میں باقی رہتی ہے اور ہر مومن اپنے آپ کو ان کی اولاد میں سے سمجھتا ہے اور ہر مومن کے دل سے ان کے لئے دعائیں بلند ہوتی ہیں جو ان کے درجات کو بڑھاتی رہتی ہیں۔پس وہ لوگ جو خدائے واحد کے لئے اپنی زندگی