خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 31 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 31

*1946 31 خطبات محمود دیتے ہیں وہ موت قبول نہیں کرتے بلکہ زندگی قبول کرتے ہیں۔اور جو خدا تعالیٰ کے دین کے لئے جان دینے سے دریغ کرتے ہیں وہ زندگی حاصل نہیں کرتے بلکہ موت کو قبول کرتے ہیں۔پس تمہارے سامنے دونوں راہیں ہیں زندگی کی بھی اور موت کی بھی۔تم میں سے ہر عقلمند اپنے لئے خود فیصلہ کر سکتا ہے کہ کیا وہ موت کو پسند کرتا ہے یا زندگی کو۔کیا وہ خدا تعالیٰ کے حضور اس کے دین کے لئے اپنی جان پیش کر کے اس کی محبت اور ابدی زندگی کو حاصل کرنا چاہتا ہے یا بظاہر اپنی جان بچا کر لعنت کی موت اور گمنامی کی ذلت حاصل کرنا چاہتا ہے۔“ الفضل 3 فروری 1946ء) 1 سنن ابن ماجہ کتاب الزهد باب ذكر الذنوب 2 كنز العمال جلد 11 صفحہ 737 مطبوعه حلب 1974ء --------_--_--_------------------------------