خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 140 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 140

$1945 140 خطبات محمود ذکر کیا کہ میں حضرت صاحب کی زیارت کے لئے آیا ہوں۔وہ کہنے لگے کہ اندر جانے کی اجازت نہیں حضور کتاب لکھ رہے ہیں۔اور حضور نے منع فرمایا ہوا ہے کہ کوئی شخص اس وقت میرے پاس نہ آئے۔مولوی برہان الدین صاحب سنایا کرتے تھے کہ میں نے بہت لجاجت سے حامد علی صاحب سے کہا کہ صرف اتنی اجازت دے دو کہ چک اٹھا کر جھانک لوں۔مگر انہوں نے اس کی بھی اجازت نہ دی اور کہا کہ حضور ایک کتاب کا مسودہ لکھ رہے ہیں ان کا حکم ہے کہ کسی کو اندر نہ جانے دیا جائے۔میں نے بہت منت سماجت کی کہ میں صرف حضور کی زیارت کے لئے بڑی دور سے آیا ہوں مجھے صرف ایک نظر اندر جھانک کر دیکھ لینے دو تمہاری بڑی مہربانی ہو گی۔مگر انہوں نے ایک نہ مانی۔آخر میں ان کے پاس بیٹھ گیا اور سوچ رہا تھا کہ اتنی دور سے آیا ہوں اب زیارت کئے بغیر جانا ٹھیک نہیں۔میں اس تاڑ میں بیٹھا رہا کہ حامد علی صاحب ذرا ادھر اُدھر ہوں تو میں اندر جھانک کر حضور کی زیارت کرلوں۔اتفاقاً کسی شخص نے اُن کو آواز دی اور وہ اُدھر چلے گئے۔میں نے اس موقع کو غنیمت سمجھ کر چک اٹھا کر اندر جھانکا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کمرے کے اندر جلدی جلدی چل رہے تھے اور ساتھ ساتھ لکھتے بھی جاتے تھے۔جس وقت میں نے آپ کو دیکھا اُس وقت دروازے کی طرف آپ کی پیٹھ تھی۔لیکن پیشتر اس کے کہ میں اچھی طرح سے آپ کو دیکھوں اتنی دیر میں آپ واپس لوٹ چکے تھے۔میں ڈر کے مارے بھا گا کہ کہیں آپ دیکھ نہ لیں۔اس وقت میں نے آپ کو دیکھ کر یہی نتیجہ نکالا کہ جو شخص اتنا تیز تیز چلتا ہے اس نے بہت دور جاتا ہے۔یہ اُس زمانہ کی بات ہے جب کہ آپ نے ابھی دعویٰ نہیں کیا تھا صرف آپ کے مضامین اور آپ کی کتابیں شائع ہوئی تھیں۔آپ کو ایک عالم اور بزرگ مانا جاتا تھا۔اُس زمانہ میں مولوی برہان الدین صاحب پر آپ کے تیز تیز چلنے کا یہ اثر تھا کہ اس شخص نے کسی بڑی منزل پر جانا ہے۔اب بظاہر یہ بچوں والی بات معلوم ہوتی ہے۔لیکن حقیقت میں یہ صحیح ہے کہ جس شخص کے اندر بڑھنے اور ترقی کرنے کا مادہ ہو گا اُس کے اندر بے کلی بھی ضرور پیدا ہو گی۔اور ہو نہیں سکتا کہ وہ اطمینان سے ایک جگہ بیٹھا ر ہے۔وہ کبھی نچلا نہیں بیٹھے گا۔وہ کبھی ادھر حرکت کرے گا اور کبھی اُدھر حرکت کرے گا۔اور بیٹھا ہوا بھی ہو گا تو اپنے بڑھنے کی ہزاروں تدبیریں سوچتا رہے گا اور