خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 773 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 773

خطبات محج محمود 773 $1944 گریہ و زاری کا ہے۔قادیان کے دوست بھی دعائیں کرتے رہیں اور باہر سے آنے والے بھی دعاؤں میں لگے رہیں کہ اللہ تعالیٰ سب کو اس اجتماع کی برکات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی توفیق دے اور ابتلاؤں اور ٹھوکروں سے بچائے۔قادیان والے بھی دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ باہر سے آنے والوں کے ایمان اور تقوی کو اِس اجتماع کے نتیجہ میں بڑھائے اور ٹھوکروں اور ابتلاؤں کا شکار ہونے سے بچائے اور اللہ تعالیٰ انہیں باہر سے آنے والوں کے لیے ہے ٹھوکر کا موجب نہ کرے کہ وہ بد قسمت جو کسی کے لیے روحانیت میں ترقی کا باعث بننے کی بجائے اور کسی کو نیکی کی طرف لانے کی بجائے اُس کے لیے ٹھو کر اور ابتلاء کا موجب بنتا ہے اس میں سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی درگاہ سے راندہ ہوا کوئی نہیں ہوتا۔یہ جمعہ ہمارے سالانہ جلسہ سے پہلے آخری جمعہ ہے اِس لیے میں باہر کی جماعتوں کو بھی اور قادیان کی جماعت کو بھی اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ باقی ماندہ ایام اور جلسہ کے ایام کو بھی اور اس کے بعد کے چند ایام کو بھی خصوصیت کے ساتھ دعاؤں میں گزاریں اور اپنی اور اپنے بھائیوں کی اصلاح کے لیے دعائیں کریں، سلسلہ کے کاموں کی کامیابی کے لیے بھی دعائیں کریں اور یہ بھی دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ اِس اجتماع کو اُن کے لیے بھی اور سلسلہ کے لیے بھی زیادہ سے زیادہ برکات کا موجب بنائے۔اُن کے لیے بھی اور اُن کے رشتہ داروں، دوستوں بلکہ ساری دنیا کے لیے برکات کا موجب بنائے۔اُن کا آنا بھی برکت کا موجب ہو اور اُن کا جانا بھی برکت کا موجب ہو۔یہاں بھی اور یہاں سے جانے کے بعد بھی آئندہ جلسہ تک اُن کی روح اس برکت کو اور اُن کے قلوب ایمان کی حرارت کو محسوس کرتے رہیں۔اور یہ جلسہ اُن کے اندر کوئی ایسا نقص نہ رہنے دے جو غفلت، سستی اور تباہی کا سامان پیدا کرنے کا (الفضل 25 دسمبر 1944ء) موجب ہو سکے۔امین"۔1 : تذکرہ صفحہ 660 ایڈیشن چہارم 2 : النبأ: 12،11 3 :ابوداؤدکتاب الوتر باب فی الاستغفار میں "مِائَةَ مَرَّةٍ" کے الفاظ ہیں۔