خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 774 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 774

$1944 774 46 خطبات محمود جلسہ سالانہ کے موقع پر مخالفین کی نہایت گندی اور غلیظ گالیاں اور حکام کی فرض ناشناسی فرموده 29 دسمبر 1944ء بمقام قادیان) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: "چونکہ شام کی گاڑی سے بہت سے مہمانوں نے جانا ہے اور انہوں نے ابھی تیاری وغیرہ کرنی ہے ، کارکنوں نے بھی کھانا وغیرہ تیار کرانا ہے اس لیے میں جمعہ کے ساتھ ہی عصر کی نماز بھی جمع کر کے پڑھاؤں گا۔یہاں سے خطبہ پڑھنے کے بعد میں مسجد نور میں جاؤں گا اور وہاں جاکر نماز پڑھاؤں گا۔مکمترین احتیاط سے تکبیریں کہیں تا کہ نماز پڑھنے والوں کی نماز میں ہے خرابی پیدا نہ ہو۔ایک آدمی مستورات کی طرف بھی تکبیر کے لیے مقرر کر دیا جائے تاکہ تکبیروں کے ساتھ نماز کی اتباع میں سہولت پید اہو۔اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہمارا جلسہ سالانہ کثیر و خوبی ختم ہو چکا ہے۔لیکن اس می دفعہ ایک ایسی بات پیدا ہو گئی ہے جس سے بعض طبائع میں بہت جوش پیدا ہوا ہے۔اور وہ بات یہ ہے کہ مخالفین کی طرف سے غلیظ گالیاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دی گئی ہیں