خطبات محمود (جلد 25) — Page 732
$1944 732 خطبات محمود دیا جائے۔اس طرح تحریک جدید میں پہلے دس سالوں سے حصہ لینے والوں اور اب نئے شامل ہونے والوں کے درمیان امتیاز ہو جائے گا۔پہلے دس سالوں سے حصہ لینے والوں یعنی جو دفتر اول والے ہیں اُن کا یہ دور کم از کم انہیں سال کا ہو گا جو آج سے نو سال بعد جا کر پورا ہو گا ہی اور دفتر ثانی والوں کے لیے یعنی جو نئے شامل ہونے والے ہیں ان کے لیے بھی کم از کم انیس سال کا دور مقرر ہو گا جو اس سال سے شروع ہو کر آج سے انہیں سال بعد جاکر پورا ہو گا۔پہلے دفتر والوں کے لیے یہ شرط نہیں تھی لیکن دوسرے دفتر والوں کے لیے یہ ضروری شرط ہے کہ پہلے سال کے لیے کم از کم اپنی ایک ماہ کی آمد کے برابر اس تحریک میں چندہ دیں اور پھر ہر سال اِس میں کچھ نہ کچھ اضافہ کرتے چلے جائیں۔تیسری بات میں اُن لوگوں کے متعلق کہنا چاہتا ہوں جو دفتر اول میں بعد میں چندہ ہے دے کر شامل ہوئے۔مثلاً اس تحریک کے شروع میں وہ اس لیے شامل نہ ہو سکے کہ اُس وقت وہ نابالغ تھے اُن کی عمر چودہ یا پندرہ سال کی تھی۔بعد میں جب وہ جوان ہوئے اور اُن کو ملازمتیں مل گئیں تو انہوں نے پچھلے سالوں کا چندہ دے کر دفتر اول میں نام لکھوالیا۔یا بعض م ایسے تھے جو اس تحریک کے شروع میں بے کار تھے بعد میں اُن کو کام مل گیا اور وہ بر سر روزگار ہے ہو گئے تو انہوں نے پچھلے سالوں کا چندہ دے کر دفتر اول میں اپنا نام لکھوالیا۔چونکہ انہوں نے ہے آٹھ یا نو یا دس سالوں کا اکٹھا چندہ دینا تھا اس لیے اُنہوں نے اس رعایت سے فائدہ اٹھایا کہ پہلے سالوں میں تھوڑا تھوڑا چندہ دے کر اور آخری سال میں زیادہ چندہ دے کر دفتر اول میں اپنا نام لکھوالیا۔مثلاً بعض ایسے ہیں جو پانچ سو روپیہ یا چھ سو روپیہ ماہوار تنخواہ لیتے ہیں۔اُن کو چونکہ اکٹھا چندہ دینا پڑا اس لیے وہ پہلے سالوں میں دس یا پندرہ یا بیس روپیہ کے حساب سے چندہ دے کر اور آخری سال میں پانچ سو روپیہ چندہ دے کر دفتر اول میں شامل ہو گئے۔اب اگر گیارھویں سال میں وہ نویں سال کے برابر چندہ دیں یا بارھویں سال میں آٹھویں سال کے برابر چندہ دیں یا تیرھویں سال میں ساتویں سال کے برابر چندہ دیں تو اُن کی موجودہ آمد کے لحاظ سے یہ چندہ بہت حقیر اور اُن کی قربانی کو گرانے والی چیز ہے۔ان کو پہلے سالوں میں کم چندہ دینے کی تم اجازت تو اس لیے دی گئی تھی کہ انہوں نے ایک سال یا دو سال یا تین سال میں پچھلے سالوں کا ہے