خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 568 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 568

خطبات محمود 568 $1944 اسی طرح ایک دوسری بات بھی میں نے اپنی کتاب " احمدیت " میں بیان کی ہوئی ہے جس کو آج میں بڑے زور سے بیان کر دیتا ہوں۔پہلی بات کے متعلق لوگ کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں اس کا علم نہیں تھا کہ آپ نے اس اصول کا ذکر کیا ہوا ہے۔اس لیے اب میں دوسری بات کو ایک دفعہ پھر وضاحت کے ساتھ بیان کر دیتا ہوں۔کیونکہ وہ بھی ایسی اہم ہے کہ اُس ہدایت کی خلاف ورزی دنیا میں کبھی نیک نتائج پیدا نہیں کر سکتی۔اور ہمارے غیر ممالک کے مبلغین کو چاہیے کہ فوراً اس اصل کی عام طور پر اشاعت شروع کر دیں تا بعد میں کوئی یہ نہ کہے کہ وقت پر ہمیں اس طرف توجہ نہ دلائی گئی تھی۔دوسری بات جو میں نے قرآن کریم کی روشنی میں بیان کی ہوئی ہے یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تم طاقت استعمال کر کے بگڑی ہوئی اور نافرمان پارٹی کو مفتوح کر لو، اُس پر پوری طرح غلبہ و اقتدار حاصل کر لو اور تم آخر میں اپنے اور دوسروں کے حقوق کے متعلق فیصلہ کرنے لگو تو یاد رکھو! اُس وقت جوش میں مفتوح قوم پر اپنا غصہ مت نکالو بلکہ جس حد تک جھگڑا ہو صرف اُسی حد تک اپنے فیصلوں کو محدود رکھو۔یہ نہ ہو کہ جوش اور غصہ کی حالت میں تم اپنی حدود سے متجاوز ہو جاؤ اور اُس پر مظالم کرنے لگ جاؤ۔یا کوشش کرو کہ وہ قوم اس طرح کچلی جائے کہ آئندہ صدیوں تک تمہارے مقابلہ میں سر نہ اٹھا سکے۔تمہارا فرض ہے کہ تم صرف جھگڑے تک اپنے فیصلوں کو محدود رکھو اور ناجائز پابندیاں، ناجائز قیود اور ناجائز دباؤ مفتوح قوم پر مت ڈالو۔اگر تم ایسا کرو گے تو اس کے ہے نتیجہ میں پھر فساد پیدا ہو گا، پھر بدامنی پیدا ہو گی، پھر لڑائی شروع ہو گی اور پھر دنیا کا امن برباد ہو جائے گا۔یہ اصول ہے جس کو میں نے بڑی وضاحت سے اپنی کتاب میں بیان کیا ہوا ہے مگر میں دیکھتا ہوں جس طرح مغربی اقوام نے پہلے اصول کی خلاف ورزی کی تھی اسی طرح آج وہ اس اصول کی خلاف ورزی کے لیے تیار ہو رہی ہیں۔چنانچہ اس قسم کی آواز میں اُٹھنی شروع ہو ا گئی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگ کے بعد جب روس، برطانیہ، امریکہ اور چین طاقتیں مل کر دنیا میں امن قائم کریں گی تو جرمنی اور جاپان سے نہ صرف وہ تمام چیزیں لے لی ہے جائیں گی جن پر انہوں نے غاصبانہ قبضہ کیا تھا بلکہ ان کی بغاوت کی سزا کے طور پر ہمیشہ کے لیے ان کی قوت کو کچل دیا جائے گا اور انہیں ابتدائی انسانی حقوق سے بھی محروم کر دیا جائے گا۔میں