خطبات محمود (جلد 25) — Page 517
خطبات محمود $1944 517 30 سابق واقفین زندگی اپنی ذمہ داریاں سمجھیں " (فرموده 4 اگست 1944ء بمقام ڈلہوزی) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: بھی کیا تھا کہ چند ماہ کا عرصہ ہوا مجھے ایک الہام ہوا تھا جس کو میں نے ایک خطبہ جمعہ میں بیان ے اک طلبہ روز جزا قریب ہے اور رہ بعید ہے اُس وقت میں نے اس کا جو مطلب سمجھا تھا وہ یہ تھا کہ اسلامی فتوحات کا زمانہ قریب ہے۔لیکن ابھی ہماری تیاری مکمل نہیں اور جو راستہ ہم نے طے کرنا ہے وہ ابھی بہت دور ہے۔اس الہام کے بیان کرنے کے بعد جو حالات ظاہر ہوئے ہیں اُن سے میرا خیال اس طرف جاتا ہے کہ ان معنوں کے علاوہ جو میں پہلے بیان کر چکا ہوں اس الہام کے یہ معنے بھی ہو سکتے ہیں کہ موجودہ جنگ عظیم کا خاتمہ شاید قریب ہے اور ہماری جماعت کو تبلیغ کے لیے ابھی بہت بڑی تیاری کی ضرورت ہے۔میں دیکھتا ہوں اِس عرصہ میں اتحادیوں کو اس طرح متواتر فتوحات نصیب ہوئی ہیں اور محوریوں 1 کو اس طرح متواتر شکستیں ہوتی جار ہی ہیں کہ جن کو دیکھ کر بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ جنگ کچھ دنوں میں ختم ہونے والی ہے۔