خطبات محمود (جلد 25) — Page 518
$1944 518 خطبات محمود آج سے دو تین سال پہلے جبکہ جنگ کا پہلو انگریزوں کے خلاف تھا اُسی وقت میں نے 6 اِس بات کا اظہار کیا تھا اور بتایا تھا کہ میری رائے میں جنگ 1944ء کے آخر یا 1945ء کے شروع میں ختم ہو جائے گی۔میں نے جو یہ بات کہی تھی اس کی بنیاد کسی الہام پر نہیں تھی۔بلکہ اس بات پر تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات اور میرے الہامات اور جماعت کے بعض اور لوگوں کے الہامات سے معلوم ہوتا تھا کہ تحریک جدید کا اجراء خاص الہی تصرف کے ماتحت ہوا ہے۔چونکہ تحریک جدید کے پہلے دور کی میعاد 1944ء کے آخر میں ختم ہو جاتی ہے اس لیے میرا خیال تھا کہ اس خدائی فعل کا خاتمہ ضرور کسی اہم مقصد کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔اور جس وقت میں نے تحریک جدید شروع کی تھی اُس وقت میں نے بتایا تھا کہ چونکہ حکومت کے بعض افسروں نے ہم پر ظلم کیے ہیں اس لیے ان کو ضرور اس ظلم کی سزا ملے گی۔اور میں نے بیان کیا تھا کہ ہمارے پاس تو ایسے سامان نہیں کہ ہم ان کو سزا دے سکیں لیکن خدا کے پاس ہر قسم کے سامان ہیں وہ ضرور ان کو ان کے ظلم کی سزا دے گا۔یہ بات میرے 1934ء اور اس کے بعد کے خطبات میں موجود ہے جس کے ماتحت انگریزوں کا جنگ میں حصہ لینا مقدر تھا۔میں نے قبل از وقت کہہ دیا تھا کہ گو آخر میں فتح ہے انگریزوں کے لیے مقدر ہے مگر حکومت کی طرف سے ہمارے ساتھ انصاف کرنے میں جو کو تا ہیاں ہوئی ہیں۔ان کی سزا ان کو ضرور ملے گی۔چنانچہ جنگ میں بے شک ان کی فتح تو ہوتی جائے گی لیکن ان کے لاکھوں آدمی مارے گئے ہیں اور کروڑوں کروڑ روپیہ خرچ ہو گیا ہے۔پس انگریزوں کو فتح کو حاصل ہو جائے گی مگر مالی لحاظ سے وہ کچلے جائیں گے اور ان کے لیے جنگ کے بعد سر اٹھانا مشکل ہو گا۔دراصل جنگ کے بعد مالی لحاظ سے انگریز امریکنوں کے ہاتھ میں ہیں اور ان کی حالت اقتصادی طور پر جنگ کے بعد کے چند سالوں تک امریکہ کے مقابل ایک ماتحت کی سی رہ جائے گی۔یعنی اگر امریکن ان پر کوئی دباؤ ڈالنا چاہیں تو انگریز انکار نہیں کر سکیں گے۔اس کے مقابلہ میں جہاں تک فوجی طاقت کا سوال ہے یہ طاقت روس کی بہت بڑھ گئی ہے۔روس نے فوجی لحاظ سے اتنی عظیم الشان طاقت پیدا کر لی ہے کہ جنگ کے بعد جہاں میں امریکہ مالی لحاظ سے سب سے آگے نکل جائے گا وہاں فوجی طاقت کے لحاظ سے روس بہت آگے