خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 345 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 345

$1944 345 خطبات محمود اس درد سے درود پڑھے گا کہ دنیا کو آپ کے ذریعہ سے ہدایت حاصل ہو اور آپ کا لایا ہوا نور وہ قبول کرلے تو یہ لازمی بات ہے کہ خدا تعالیٰ اس شخص کو بھی اس امر کی توفیق عطا فرما دے گا کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے انوار کو پھیلانے میں حصہ لے اور آپ کے احکام کی دنیا میں اشاعت کرے۔ہم دیکھتے ہیں جب کوئی شخص کسی غریب آدمی کا ہاتھ پکڑ کر اسے کسی امیر کے دروازے پر لے جاتا ہے اور کہتا ہے اس کی مدد کی جائے تو اس کے اپنے دل میں بھی اس کے متعلق رحم کے جذبات پیدا ہو جاتے ہیں۔اسی طرح جب یہ خدا سے کہے گا کہ خدایا! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کو دنیا میں پھیلا تو اس کے اپنے دل میں بھی درد پید اہو گا کہ میں بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کو دنیا میں پھیلاؤں۔جب یہ خدا سے کہے گا کہ خدایا! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نور دنیا میں روشن فرما تو اس کے اپنے دل میں بھی درد پید اہو گا کہ میں ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کو دنیا میں روشن کرنے کا موجب بنوں۔جب یہ خدا سے کہے گا کہ خدایا! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کی دنیا میں اشاعت فرما تو اس کے اپنے دل میں بھی درد پیدا ہو گا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کی اشاعت میں حصہ لوں۔اور چونکہ آل کے لفظ میں وہ سب لوگ شامل ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی اتباع کرتے اور آپ کے انوار کو پھیلانے میں حصہ لیتے ہیں۔بالخصوص حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس میں شریک ہیں۔اس لیے جب کوئی شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجے گا تو می حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر درود بھی اس میں شامل ہو جائے گا۔لیکن یہ بھی جائز ہے کہ مخصوص طور پر انسان درود میں یہ الفاظ زائد کرلے کہ وَعَلَى عَبْدِكَ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ۔ان الفاظ کی وجہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وہ فیضان جو بواسطہ مسیح موعود مقدر ہے اُس کی طرف اس کی خاص طور پر توجہ رہے گی اور یہ کوشش کرے گا کہ میں اس فیضان سے بھی حصہ لوں۔بہر حال ہماری جماعت کو درود پڑھنے کی طرف بھی خاص مینی طور پر توجہ کرنی چاہیے۔ابتدائی طور پر میں نے ہر شخص کے لیے دن میں بارہ دفعہ درود پڑھنا ہے ضروری قرار دیا ہے۔اور گو درود اس سے زیادہ پڑھنا چاہیے مگر سب سے بہتر کام وہی ہوتا ہے