خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 344 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 344

خطبات محج محمود 344 $1944 طرف توجہ دلائی ہے وہاں تسبیحوں میں یہ تسبیح آپ نے بڑی اہم قرار دی ہے۔پس میں جماعت میں تحریک کرتا ہوں کہ ہر احمدی کم سے کم بارہ دفعہ دن میں یہ تسبیح روزانہ پڑھ لیا کرے۔وہ چاہے تو سوتے وقت پڑھ لے، چاہے تو ظہر کے وقت پڑھ لے، چاہے تو عصر کے وقت پڑھ لے، چاہے تو مغرب کے وقت پڑھ لے، چاہے تو عشاء کے وقت پڑھ لے، چاہے تو فجر کے وقت پڑھ لے۔بہر حال ہر احمدی یہ عہد کرے کہ وہ روزانہ بارہ دفعہ سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِیمِ۔پڑھ لیا کرے گا۔اسی طرح دوسری چیز جو اسلام کی ترقی کے لیے ضروری ہے وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برکات اور آپ کے فیوض کا دنیا میں وسیع ہونا ہے اور ان برکات اور فیوض کو پھیلانے کا بڑا ذریعہ درود ہے۔بے شک ہر نماز میں تشہد کے وقت درود پڑھا جاتا ہے ہے مگر وہ جبری درود ہے اور جبری درود اتنا فائدہ نہیں دیتا جتنا اپنی مرضی سے پڑھا ہوا درود انسان کو فائدہ دیتا ہے۔وہ درود بے شک نفس کی ابتدائی صفائی کے لیے ضروری ہے۔لیکن تقرب الی اللہ کے حصول کے لیے اس کے علاوہ بھی درود پڑھنا چاہیے۔پس میں دوسری تحریک یہ کرتا ہوں کہ ہر شخص کم سے کم بارہ دفعہ روزانہ درود پڑھنا اپنے اوپر فرض قرار دے لے۔یہ اس کا اختیار ہے کہ خواہ فجر کے وقت پڑھ لے، خواہ ظہر کے وقت پڑھ لے، خواہ عصر کے وقت پڑھ لے، خواہ مغرب کے وقت پڑھ لے، خواہ عشاء کے وقت پڑھ لے ، خواہ سونے سے پہلے پڑھ لے۔بہر حال بارہ دفعہ روزانہ درود پڑھ لیا جائے۔مگر درود پڑھنے کے یہ معنے نہیں کہ انسان محض درود کے الفاظ اپنی زبان سے دہراتا جائے بلکہ اسے چاہیے درود سمجھ کر پڑھے۔یہ نہیں کہ خالی مُنہ سے اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ کہہ دیا جاۓ بلکہ جب انسان اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ کہے تو اسے پتہ ہو کہ اس کے معنے یہ ہیں کہ اے خدا! تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمت نازل فرما، آپ کے درجات کو بلند کر ، آپ کی ہے تعلیم کو دنیا میں پھیلا، آپ کا نور دنیا میں روشن کر اور آپ جس کام کے لیے دنیا میں بھیجے گئے ہیں ہیں اُس میں آپ کو کامیاب فرما۔تاکہ ساری دنیا آپ کے جھنڈے کے نیچے آجائے ، ساری دنیا صداقت کو قبول کرلے اور ساری دنیا آپ کی غلامی کو اختیار کرلے۔جب کوئی شخص میں