خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 346 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 346

$1944 346 خطبات محمود جس کو انسان عمدگی سے نباہ سکے۔پس ہر احمدی مرد ہو یا عورت، بچہ ہو یا بوڑھا، اُس کو چاہیے کہ شروع میں وہ کم سے کم روزانہ بارہ دفعہ سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِیمِ اور بارہ دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پڑھا کرے۔یہ ضروری نہیں کہ کوئی لمبادرود ہو۔اگو کوئی شخص لمبادرود نہیں پڑھ سکتا تو وہ چھوٹے سے چھوٹا درود بھی پڑھ سکتا ہے۔وہ یہ کہہ کر بھی اپنے اس فرض کو ادا کر سکتا ہے کہ اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَ بَارِك وَسَلّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيْدٌ یہ درود ایسا ہے جو معمولی سے معمولی علم والا بھی یاد کر سکتا ہے۔یہ درود ایسا ہے جو چھوٹی سے چھوٹی عمر والا بھی یاد کر سکتا ہے۔بچے اس درود کو یاد رکھ سکتے ہیں۔بوڑھے اس درود کو یادرکھ سکتے ہیں۔معمولی علم رکھنے والے اس درود کو یادرکھ سکتے ہیں۔اور پھر باوجود اتنا چھوٹا درود ہونے کے سارا مضمون اس میں آجاتا ہے۔برکت کی دعا بھی اس میں آجاتی ہے، سلامتی کی دعا بھی اس میں آجاتی ہے ، رحمت اور فضل کی دعا بھی اس میں آجاتی ہے۔میں سمجھتا ہوں اگر ہماری جماعت کے دوست یہ قدم اٹھا لیں تو اس کا ذکر اور درود کا ورد انشاء اللہ بڑھتا جائے گا اور پھر ان کے دلوں میں خود بخود نیکی اور تقویٰ پیدا ہو جائے گا۔اللہ تعالیٰ کے فیوض سے وہ حصہ لینا شروع کر دیں گے اور انوار الہیہ بھی جلد جلد نازل ہونے لگ جائیں گے۔انوار تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ضرور نازل ہوں گے۔بڑی چیز یہ ہے کہ ان انوار سے تم کو بھی حصہ ملے۔میں تمہیں وہ باتیں نہیں بتاتا جن سے صرف محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو برکتیں ملیں اور تم کو نہ ملیں۔بلکہ میں تمہیں وہ طریق بتا رہا ہوں جس سے تم کو بھی اُن برکات سے حصہ مل سکے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو تو ضرور برکتیں ملیں گی۔یہ نہیں ہو سکتا کہ اللہ تعالیٰ ان کو برکات عطانہ فرمائے اور ان کے انوار دنیا میں روشن نہ کرے۔پس تمہیں ان کا فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔تمہیں یہ فکر ہونا چاہیے کہ تم ان برکات سے حصہ لیتے ہو یا نہیں لیتے۔پس تمہارے منہ سے یہ باتیں اس لیے نکلوائی جاتی ہیں کہ اگر تم ان پر عمل کرو گے تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی برکات و انوار نازل ہونے کی وجہ سے تمہیں بھی ان برکات سے حصہ مل جائے گا۔اگر تم درود پر دوام اختیار کرو گے، اگر تم تسبیح و تحمید اور تکبیر میں حصہ لو گے ، اگر تم اپنی نمازیں درست