خطبات محمود (جلد 24) — Page 146
$1943 146 (14) خطبات محمود جماعت احمدیہ کا اصل مقصد اور اس کے حصول کا طریق فرمودہ 23 اپریل 1943ء) تشہد، تعوّذ، سورۃ فاتحہ اور سورۃ اخلاص کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”اسلام کی تعلیم کا نقطہ مرکزی ایک خدا ہے یعنی نہ صرف یہ کہ اسلام ہمیں خدا تعالیٰ کی طرف لے جاتا ہے بلکہ وہ اس خدا کی طرف لے جاتا ہے جو احد ہے۔یہی وہ نقطہ مرکزی ہے جس کے متعلق تمام انبیاء نے جو شروع سے لے کر اب تک مبعوث ہوئے ہیں دنیا سے جنگ کی ہے اور یہی وہ نقطہ مرکزی ہے جو آج بھی اسلام اور دوسرے ادیان کے درمیان موجب مخاصمت ہو رہا ہے۔احد کا لفظ عربی زبان میں واحد سے مختلف معنے رکھتا ہے۔واحد بھی اللہ کا نام ہے مگر احد اور مضمون بیان کرتا ہے اور واحد اور مضمون بیان کرتا ہے۔آحد کا لفظ خدا تعالیٰ کی ذات کی وحدانیت کو بیان کرتا ہے اور واحد کا لفظ خدا تعالیٰ کی صفات کی وحدانیت کو بیان کرتا ہے۔جب ہم واحد کہتے ہیں تو اس کے معنے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنی صفات میں کامل ہے اور اس کے سوا اور کوئی وجود نہیں جو صفات کے لحاظ سے کامل ہو۔گویا ہم جب واحد کا لفظ بولتے ہیں تو اس کے ساتھ دو، تین، چار یا کم و بیش دوسرے افراد کے وجود کا بھی اقرار کرتے ہیں، انکار نہیں کرتے۔گو ہم اس بات کا بھی اقرار کرتے ہیں کہ باقی جو چیزیں ہیں وہ اسی سے نکلی ہیں۔جس طرح دو، تین، چار وغیرہ سب عدد ایک سے ہی نکلے ہیں اس طرح دنیا میں جس قدر بھی اشیاء ہیں وہ سب کی سب اللہ تعالیٰ سے ہی نکلی ہیں اور ہر چیز اپنے کمال