خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 512 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 512

خطبات محمود 512 * 1942 اللہ کا نام لے کر ہمارا کام نہیں بنا تو انہوں نے شیخ زین الدین صاحب کا (جو الفاظ انہوں نے استعمال کئے مجھے وہ اس وقت یاد نہیں) نام لے کر نعرہ لگایا اور اور تب میں نے دیکھا کہ انہوں نے پہلے سے زیادہ زور لگایا اور کشتی کو کچھ کھینچ کر بھی لے گئے مگر پھر ایک لہر آئی اور کشتی رک گئی۔اس پر کچھ اور آدمی کشتی سے اتر گئے مگر جب اس طرح بھی انہیں پوری کامیابی حاصل نہ ہوئی تو آخر میں انہوں نے یا پیر دستگیر ” کا نعرہ لگایا۔یعنی سید عبد القادر صاحب جیلانی کو اپنی مدد کے لئے پکارا۔جب انہوں نے یا پیر دستگیر کہا تو یہ نظارہ مجھے آج تک نہیں بھولتا کہ اکثر مرد، عور تیں اور بچے کود کر کشتی سے نیچے اتر آئے اور پاگلوں کی طرح زور لگانے لگے۔گو یا اللہ اگر ہارتا ہے تو بے شک ہار جائے مگر عبد القادر جیلانی نہ ہارے۔تو بے شک ہمیں انگریزوں سے خیر خواہی ہے ، ان کی تکالیف پر ان سے ہمدردی ہے اور ہم ان کی کامیابی کے لئے دعائیں بھی کرتے ہیں مگر اللہ اور محمد صلی ال نیلم کے مقابلہ میں ان کی حیثیت ہی کیا ہے کہ جو جوش ہمیں خدا اور اس کے رسول کے لئے دعا میں پیدا ہونا چاہئے وہی جوش ہمارے دلوں میں انگریزوں کے متعلق پیدا ہو۔ہم کوئی کشمیری تھوڑے ہیں کہ شیخ عبد القادر جیلانی کے لئے اللہ تعالیٰ کو چھوڑ دیں گے۔جب اللہ تعالیٰ کی عظمت کا سوال آئے گا، جب رسول کریم صلی ا یم اور اسلام کی صداقت کا سوال آئے گا اس وقت احمدیت کا بچہ بچہ دعا میں لگ جائے گا اور اللہ تعالیٰ کے دروازہ پر اس طرح جھک جائے گا کہ خواہ ماتھے رگڑے جائیں، ناکیں گھس جائیں وہ خدا تعالیٰ کے دروازہ سے اس وقت تک ہلے گا نہیں جب تک اپنے مقصد کو حاصل نہ کر لے کیونکہ اس میں ہمارا فائدہ نہیں بلکہ خدا اور اس کے رسول کا فائدہ ہو گا۔پس انگریز ہم سے اپنی کامیابی کے لئے دعا کی درخواست کریں تو چونکہ اس درخواست کے نتیجہ میں اسلام اور احمدیت کی صداقت کا ایک عظیم الشان نشان ظاہر ہو گا اس وقت ہر احمدی دعا میں لگ جائے گا۔چاہے انہیں اپنے کاروبار چھوڑ دینے پڑیں اور چاہے نوکریوں سے استعفیٰ دے کر جنگلوں میں دعا کے نکل جانا پڑے۔پس ان دونوں باتوں میں بہت بڑا فرق ہے۔نادان انسان جسے ان باتوں کی سمجھ نہیں وہ کہتا ہے کہ اتنے لوگ جنگ میں مر رہے ہیں کیوں دعا نہیں کی جاتی کہ لوگ اس جنگ کی مصیبت سے بچ جائیں حالانکہ بے شک جنگ میں لوگ مر رہے ہیں