خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 128 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 128

1941 129 9 خطبات محمود نیک وہی ہیں جو عُسر اور ٹیسر دونوں حالتوں میں خدا تعالیٰ کے منشاء کو پورا کرنے کی کوشش کریں ) فرمودہ 14 مارچ1941ء ) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے قرآن کریم سے دو نام معلوم ہوتے ہیں۔میرا یہ مطلب نہیں کہ اس کے دو ہی نام ہیں بلکہ یہ ہے کہ جس مضمون کے متعلق میں اس وقت بیان کرنا چاہتا ہوں اس کے متعلق دو نام ہیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ وَ الله يَقْبِض وَ يَبْضُطُ 1 ہے۔یعنی وہ قبض کرتا ہے اور پھر بسط بھی کرتا ہے۔یعنی کبھی تو اپنے بندوں سے اس کا معاملہ اس قسم کا ہوتا ہے کہ وہ ان کے ساتھ مہربانی، شفقت اور رحم سے پیش آتا ہے، ان کو ترقیات بخشتا ہے، ان کے کاموں میں برکت دیتا ہے اور ان کی کوششوں کے اعلیٰ درجہ کے نتائج پیدا کرتا ہے اور کبھی اس کے قابض ہونے کی صفت ظہور میں آتی ہے اور وہ اپنے بندے پر تکالیف، ابتلاء اور مصائب نازل کرتا ہے اور دیکھتا ہے کہ ان ابتلاؤں اور تکالیف کے زمانہ میں اس کے بندے کا معاملہ کیسا ہے۔اللہ تعالیٰ کا یہ معاملہ افراد اور اقوام دونوں کے متعلق ہوتا ہے مومنوں کے ساتھ یا مومن جماعتوں کے ساتھ۔اس کا معاملہ کبھی تو قبض کا اور کبھی بسط کا ہوتا ہے۔یا تو وہ قبض کے بعد بسط کا سلوک