خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 127 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 127

$1941 127 خطبات محمود اسی طرح جو مساجد کے نگران ہیں انہیں بھی میں اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ جمعہ کے دن مسجدوں کی صفائی کرایا کریں اور جیسا کہ رسول کریم صلی الم کی سنت سے ثابت ہے کوئی نہ کوئی خوشبو مسجد میں جلا دینی چاہئے۔7 ہماری انجمن کا لاکھوں کا بجٹ ہوتا ہے پھر کیا ہم چند پیسے خرچ کر کے رسول کریم صلی اللہ نام کے ایک حکم کو پورا نہیں کر سکتے۔ایک مسجد میں لوبان اگر جلا دیا جائے تو ایک دھیلے یا پیسے کا کافی ہو سکتا ہے اور ہمارے قادیان ہے اور ہمارے قادیان کی تمام مساجد میں سارے سال کا خرچ دو تین روپیہ سے زیادہ نہیں ہو سکتا۔آخر ہماری مالی حالت اتنی تو گری ہوئی نہیں کہ ہم اپنی مسجدوں کے لئے دو تین روپیہ کا سالانہ خرچ بھی برداشت نہ کر سکیں۔غریب سے غریب زمینداروں کی جماعت بھی یہ خرچ بآسانی پورا کر سکتی ہے۔پندرہ ہیں یا تیس چالیس نمازی ہوں تو ذرا سی توجہ سے یہ خرچ پورا ہو سکتا ہے۔صرف اہتمام کی ضرورت ہے اور صرف اس خیال کو اپنے دل میں پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ رسول کریم صلی لی ایم نے جو کچھ فرمایا ہے ہمارے فائدہ کے لئے فرمایا ہے اور اس کا چھوڑنا ہمارے لئے مضر ہے۔” (الفضل 18 مارچ 1941ء) الله سة 1 ابوداؤد ابوابُ الْجُمُعَةِ باب الْاِمَامُ يُكَلِّمُ الرَّجُلَ فِي خُطْبَتِهِ 2 بخاری کتاب الجنائز باب فَضْلُ اِتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ بَابِ مَنْ انْتَظَرَ حَتَّى يُدفَنَ بخاری کتاب الجمعة باب مَنْ تَسَوَّكَ بِسِوَاكِ غَيْرِهِ 4 مسلم کتاب السلام باب الطَّاعُون (الخ) 5 بخاری کتاب الصلوۃ باب كَفَّارَةُ الْبَزَاقِ فِي الْمَسْجِدِ 6 بخاری کتاب الصلوة باب الدُّ هُنَّ بِالْجُمُعَةِ ابوداؤد كتاب الصلوة باب اِتِّخَاذُ الْمَسَاجِدَ فِي الدُّورِ