خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 71 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 71

$1940 71 خطبات محمود ہوں گے۔اسی طرح اس نے مجھے الہاما فرمایا کہ لَيْمَةٌ قَنَّهُمْ کہ اللہ تعالیٰ ضرور ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا، انہیں پراگندہ کر دے گا اور ان میں اختلاف پیدا کر کے ان کی طاقت کو توڑ دے گا۔مجھے اس وقت صحیح طور پر یاد نہیں کہ الہام لَیمَزِ قَنَّهُمْ تھا الَنُمَةٍ قَنَّهُمْ تھا۔یعنی الہام میں یا غائب کی ضمیر استعمال کی گئی تھی یا متکلم کی مگر بہر حال اس الہام کا مطلب یہ تھا کہ خدا ان کی طاقت کو توڑ دے گا اور ان میں اختلاف پیدا کر کے انہیں ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا۔اُس وقت ان لوگوں کے زور کی یہ حالت تھی کہ انہی لوگوں میں سے ایک صاحب نے مدرسہ ہائی کی طرف ہاتھ اٹھا کر کہا تھا کہ یہ عمارتیں ہم نے بنائی تھیں اور ہم ہی ان کی حفاظت کر رہے تھے مگر اب جماعت نے غلطی کی جو اس نے ایک بچہ کو خلیفہ بنالیا۔اب ہم تو یہاں سے جاتے ہیں مگر ابھی دس سال نہیں گزریں گے کہ ان عمارتوں پر عیسائیوں کا قبضہ ہو جائے گا۔مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب چھبیس سال گزر چکے ہیں اور ہمارا ان عمارتوں پر پہلے سے بھی زیادہ قبضہ ہے۔عمارتیں بنتی ہیں اور بگڑتی ہیں اور سوائے ایسی عمارتوں کے جو خدا تعالیٰ کے خاص نشانوں میں سے ہوں جیسے خانہ کعبہ وغیرہ باقی عمارتیں ایسی نہیں ہو تیں کہ ان کا کسی وقت کسی جماعت کے قبضہ سے نکل جانا کوئی قابلِ اعتراض بات ہو۔سوال جماعتی ترقی کا ہوتا ہے اور وہ ہمیشہ ہی ہمیں حاصل رہی ہے۔پس گو خود ان عمارتوں کا ہمارے پاس رہنا کوئی بڑی بات نہیں لیکن اس واقعہ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ اپنے آپ کو کیا سمجھتے تھے اور اللہ تعالیٰ نے کس طرح عیسائیوں کو غلبہ دینے کی بجائے ہمیں غلبہ دیا اور اسلام کی خدمت کی توفیق دی۔لیکن جہاں اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہمیں اطمینان دلاتا ہے کہ ہم غالب رہیں گے وہاں ایک اور بات کی طرف بھی ہمیں توجہ دلاتا ہے جو فکر والی ہے اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ قیامت تک میرے ماننے والے منکرین خلافت پر غالب رہیں گے ، بتاتا ہے کہ مخالفین خلافت اور اندرونی مخالفین سلسله قیامت تک کسی نہ کسی صورت میں باقی رہیں گے۔ہم یہ نہیں کہتے کہ وہ ضرور پیغامیوں کی شکل میں رہیں گے، ہم یہ نہیں کہتے کہ وہ ضرور مصریوں کی شکل میں رہیں گے ہم صرف اتنا جانتے ہیں کہ خواہ وہ پیغامیوں کی شکل میں رہیں یا مصریوں کی شکل میں ، خارجیوں کی