خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 472 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 472

$1940 471 (33) خطبات محمود تفسیر القرآن کی تکمیل کے لئے تحریک دعا جلسہ سالانہ کے مہمانوں اور میز بانوں کو ہدایات فرمودہ 13 دسمبر 1940ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”میری طبیعت کچھ دنوں سے زیادہ علیل رہتی ہے اور چونکہ قرآن شریف کے ترجمہ اور تفسیر کے کام کا بہت بڑا بوجھ ان دنوں ہے اور جلسہ تک دن بہت تھوڑے رہ گئے ہیں مگر ابھی کوئی ایک سو صفحہ کتاب کا یا چار سو کالم مضمون کا لکھنا باقی ہے اور آجکل اکثر ایام میں رات کے 4،3 بلکہ 5 بجے تک بھی کام کرتا رہتا ہوں۔اس لئے اس قسم کی جسمانی کمزوری محسوس کرتا ہوں کہ اس قدر بوجھ طبیعت زیادہ دیر تک برداشت نہیں کر سکتی۔چونکہ جلسہ تک دن تھوڑے رہ گئے ہیں اس لئے دوستوں سے چاہتا ہوں کہ دعا کریں اللہ تعالیٰ خیریت سے اس کام کو پورا کرنے کی توفیق دے۔وہ لوگ جو میرے ساتھ کام کر رہے ہیں اور جن کا کام کتابت، کاپیوں کی تصحیح کرنا اور مضمون صاف کر کے لکھنا وغیرہ ہے وہ بھی بہت محنت سے کام کر رہے ہیں۔اتنی دیر تک روزانہ کام کرنے کی انہیں عادت نہیں۔پھر بھی 2، 3 بجے رات تک کام کرتے ہیں۔ممکن ہے اس سے بھی زیادہ دیر تک کام کرتے ہوں مگر 2، 3 بجے تک تو کئی دفعہ بات پوچھنے کے لئے میرے پاس آتے رہتے ہیں۔اسی طرح کا پیاں لکھنے والے کاتب ہیں۔بے شک