خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 169 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 169

149 کی امید وابستہ رکھتا ہے۔جو شخص یہ خیال کرتا ہے کہ دین کے لئے قربانیوں کا بدلہ کوئی انسان دے سکتا ہے۔اس کی مثال اس بیوقوف فقیر کی سی ہے جسے کسی اکسٹرا اسٹنٹ کمشنر نے کچھ دے دیا تو اس نے خوش ہو کر کہا۔” خدا تینوں تھانیدار کرے " یعنی خدا تمہیں پولیس کا سب انسپکٹر بنائے۔چونکہ تھانیدار عام طور پر آوارہ گرد فقیروں کو پکڑ کر ڈانٹتے ڈپٹتے رہتے ہیں اس لئے اس کے نزدیک سب سے بڑا عہدہ یہی تھا۔پس یہ خیال کہ ایسی قربانیوں کا بدلہ خدا نہیں بلکہ کوئی انسان دے گا یہ ایسا ہی خیال ہے جیسا اس بیوقوف فقیر کا تھا۔حدیثوں میں آتا ہے خدا تعالیٰ نے فرمایا ہر عمل کا بدلہ ہے لیکن رمضان کا بدلہ خود میری ذات ہے۔ا، اگر کوئی کہے یہ حدیث ہی میں ہے قرآن میں ایسا کہاں لکھا ہے تو قرآن میں بھی موجود ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَاِنّى قَریب اله رمضان کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا۔رمضان میں جب میرے بندے مجھ سے دعا کرتے ہیں تو میں ان کے پاس آکر ان کی دعائیں سنتا ہوں۔پھر حدیث میں چاند کی رویت کو خدا تعالیٰ کے دیدار کی مثال میں پیش کیا گیا ہے۔رسول کریم میل الی الوی سے صحابہ نے دریافت کیا۔یا رسول اللہ! میلیم ! قیامت کے دن اس قدر ہجوم ہو گا ہم خدا تعالی کو کس طرح دیکھ سکیں گے۔آپ نے فرمایا جس طرح ہلال کو دیکھتے ہو۔کیا اُس وقت بھیڑ ہوتی ہے ؟ ھلہ تو خدا تعالیٰ کی خاطر قربانیوں کا بدلہ خود خدا تعالیٰ ہی ہے۔پس دین کی خاطر جو مشکلات برداشت کی جائیں ان میں یہ بات ہمیشہ مد نظر رکھنی چاہئے کہ ان کا بدلہ کوئی انسان نہیں دے سکتا بلکہ میرے نزدیک اس میں کوئی ہتک نہیں بلکہ فخر ہے اگر میں یہ کہوں کہ محمد رسول اللہ علی الا اللہ بھی خدا کے لئے قربانیوں کا بدلہ نہیں دے سکتے کیونکہ جس چیز کا بدلہ خود خدا ہو اس کا بدلہ انسان خواہ وہ کس قدر بھی بلند شان ہو کس طرح دے سکتا ہے۔یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ بغیر کچی قربانی کے عید بھی نہیں ہو سکتی جیسے وہ شخص جو روزہ کو چھٹی سمجھتا ہے اور اس کے لئے اپنے اندر کوئی خواہش نہیں پاتا اس کے لئے کوئی عید نہیں۔اسی طرح جو شخص دین کے لئے قربانی کرنے کی بچی خواہش نہیں رکھتا بلکہ اسے چھٹی سمجھتا ہے اس کے لئے بھی عید نہیں ہو سکتی۔پس دین کی خدمت اسی شوق اور خواہش سے کرنی چاہئے جس طرح ایک ماں اپنے بچہ کی پرورش کرتی ہے۔وہ اسے چھٹی نہیں سمجھتی بلکہ اس میں لذت محسوس کرتی ہے۔بعض لوگ بچوں کو کھلانے کے لئے نوکر رکھتے ہیں لیکن بچے نوکر کے پاس جا