خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 622 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 622

خطبات محمود نے کہی ہے۔۶۲۲ سال ۱۹۳۸ اس کے بعد اب میں اصل مضمون کی طرف آتا ہوں اور پہلے بائبل کو لیتا ہوں اور دیکھتا ت ہوں کہ وہ اصولی طور پر اس معاملے میں کیا کہتی ہے۔سوال یہ ہے کہ حضرت مسیح ناصری صلیب پر لٹکائے گئے اور اس وجہ سے یہود نے کہا کہ وہ لعنتی ہو گئے اور انہوں نے اسی نیت سے ایسا کیا وہ سمجھتے تھے کہ بائبل کی رو سے جو نبی بھی قتل ہوتا ہے لعنتی ہو جاتا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ مضمون واقعی بائبل میں درج ہے یا صرف یہ مضمون ہے کہ جھوٹا نبی ضرور سزا پاتا ہے۔گویا وہی بات ہے جو قرآن کریم نے آیت لو تقول عَلَيْنَا بَعْض الأقاويلن میں کہی ہے یعنی جو کوئی نبوت کا جھوٹا دعوی کرے اس کا داہنا ہاتھ پکڑ کر ہم اس کی رگِ جان کو کاٹ دیتے ہیں اور اگر محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) جھوٹا ہوتا تو ہم اسے یہ سزا کیوں نہ دیتے ؟ پس یہ اصول ہے جو قرآن کریم نے بیان کیا ہے اور جیسا کہ میں نے پچھلے خطبہ میں بیان کیا تھا ،اسکے معنی یہ نہیں کہ سچا نبی قتل نہیں ہو سکتا بلکہ یہ ہیں کہ جھوٹا نبی ضرور قتل کیا جاتا ہے۔یہی مضمون ہمیں بائبل میں بھی نظر آتا ہے۔چنانچہ استثناء باب ۱۳ آیت ۵ میں لکھا ہے کہ ” اور وہ نبی جس کی خواب پوری ہو جاتی مگر شرک کی تعلیم دیتا ہے، یا خواب دیکھنے والا قتل کیا جائے گا، یعنی کسی کے ایک خواب پورا ہونے سے یہ مت یقین کر لو کہ وہ نبی ہو گیا ہے۔اگر وہ شرک کی تعلیم دیتا ہے تو اسے جھوٹا ہی سمجھو۔پس اس کے یہ معنی نہیں کہ سچا نبی قتل نہیں ہوسکتا بلکہ یہ ہیں کہ جھوٹا قتل ضرور کیا جاتا ہے اور دونوں باتوں میں بہت فرق ہے۔ہماری جماعت میں بھی اس کی مثال موجود ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام ہؤا کہ تیری مخالفت کی وجہ سے طاعون سے لوگ ہلاک ہوں گے۔اور گویا وہ دشمن کے لئے عذاب ہے۔مگر جب کوئی احمدی بھی کبھی اس کا شکار ہو جا تا تو مخالف مضحکہ اڑاتے۔اس کے جواب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں کیا مسلمان جنگوں میں شہید نہ ہوتے تھے۔وہ جنگیں کفار کے لئے تو عذاب ہوتی تھیں۔مگر مسلمانوں کے لئے شہادت کا موجب۔تو استثنائی طور پر اللہ تعالی کبھی کبھار دشمنوں کو بھی ہنسی کا موقع دے دیتا ہے۔پس اس کے معنی یہ نہیں کہ سچا نبی قتل نہیں ہو سکتا بلکہ یہ ہیں کہ جھوٹا نبی ضرور قتل ہوتا ہے اور دوسرے الفاظ میں اسکے یہ