خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 620 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 620

خطبات محمود ۶۲۰ سال ۱۹۳۸ء اکثر لوگ جانتے ہیں کہ حضرت خلیفہ اول کتابیں بہت کم پڑھا کرتے تھے۔میرے سامنے یہ واقعہ ہوا کہ کسی نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کہا کہ آپ مولوی صاحب کو پروف پڑھنے کے لئے کیوں بھیجتے ہیں وہ تو اس کے ماہر نہیں ہیں اور ان کو پروف دیکھنے کی کوئی مشق نہیں بعض لوگ اس کے ماہر ہوتے ہیں اور بعض نہیں۔میں خطبہ دیکھتا ہوں مگر اس میں پھر بھی بیسیوں غلطیاں چھپ جاتی ہیں۔آج ہی جو خطبہ چھپا ہے اس میں ایک سخت غلطی ہو گئی ہے۔میں نے اصلاح تو کی تھی مگر اصلاح کرتے وقت پہلے فقرہ کا جو مفہوم میرے ذہن میں تھا وہ دراصل نہ تھا۔میں نے سمجھا کہ اس سے پہلے یہ فقرہ ہے کہ صرف ان نبیوں کا رستہ مسد و دقرار دیا گیا ہے اور میں نے اس کے بعد کے فقرہ کو جس میں کچھ غلطی رہ گئی تھی یوں درست کر دیا کہ ”جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کو بعد کی نبوت بنادے مگر چھپنے کے بعد میں نے پڑھا تو پہلا فقرہ بالکل اس کے الٹ تھا۔جو میں نے سمجھا تھا اور ” الفضل میں یہ فقرہ پڑھ کر میں حیران ہو گیا ؟ کہ کسی ایسے مدعی کے آنے کے رستہ کو مسدود قرار نہیں دیا گیا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کو بعد کی نبوت بنادے۔اور اس طرح گویا اس کے یہ معنی ہو گئے کہ شرعی نبی تو آ سکتا ہے مگر غیر شرعی نہیں حالانکہ مراد یہ تھی کہ صرف ایسے مدعی کے آنے کے رستہ کو مسدود قرار دیا گیا ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کو بعد کی نبوت بنا دے۔یعنی صرف شرعی نبی کی اور مستقل نبی کی روک کی گئی ہے۔تو بعض لوگ پروف دیکھنے کے ماہر ہوتے ہیں اور بعض نہیں۔میر مهدی حسین صاحب اس کے ماہر ہیں اور وہ ایسی باریک غلطیاں بھی پکڑ لیتے ہیں جو دوسرے سے یقینا رہ جائیں۔تو کسی نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کہا کہ مولوی صاحب تو اس کے ماہر نہیں ہیں آپ ان کو پروف کیوں دکھاتے ہیں تو آپ نے فرمایا کہ مولوی صاحب کو فرصت کم ہوتی ہے اور وہ بیمار وغیرہ رہتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ پروف ہی پڑھ لیا کریں کی تا کہ ہمارے خیالات سے واقفیت رہے اور پھر پڑھنے کے باوجود یہ ضروری نہیں کہ ہر بات یاد ہو۔مثلاً حضرت یحی کے قتل کے متعلق ہی حوالے میں نہیں نکال سکا اور مولوی محمد اسمعیل صاحب کو کہلا بھیجا کہ نکال دیں۔میرا حافظہ اس قسم کا ہے کہ قرآن کریم کی وہ سورتیں بھی جو میں روز پڑھتا ہوں ان میں سے کسی کی آیت نہیں نکال سکتا۔لیکن دلیل کے ساتھ جس کا تعلق ہو خواہ کتنا ہی