خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 386 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 386

خطبات محمود ۳۸۶ سال ۱۹۳۸ء اس طرح بھڑ کا ئیں گے کہ جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ والسلام کے متعلق گالی سن کر تم نے صبر کیا تھا ج اپنے ماں باپ کے متعلق گالی سن کر بھی ویسا ہی صبر کرو۔لیکن جو ہماری اس نصیحت کو نہ مانیں انہیں بھی ہم بے غیرت نہیں کہیں گے۔کیونکہ گوممکن ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق گالی سن کر بعض لوگ بے غیرتی کی وجہ سے ہی چُپ رہتے ہوں۔مگر بعض کے لئے اور وجوہ بھی ہو سکتی ہیں اور ہمیں ان کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔جب نیک اور بد دونوں وجوہ ہو سکتی ہیں تو ہم کیوں نہ نیک وجہ لیں۔یا د رکھنا چاہئے کہ دنیا میں بہت سے کام عادتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ایک شخص کے سامنے دونوں مواقع آتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی گالی دی جاتی ہے اور اس کے باپ کو بھی۔وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق گالی سنتا اور صبر کرتا ہے لیکن جب اس کے باپ کو گالی دی جاتی ہے تو وہ لڑ پڑتا ہے اور صبر نہیں کرتا۔اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ حضرت مسیح موعود کی علیہ الصلوۃ والسلام ہمیشہ یہی تعلیم دیتے رہے ہیں کہ گالیوں کو سن کر صبر کرو اور چُپ رہو۔اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جب ایک شخص کے سامنے آپ کو گالی دی جاتی ہے تو اسے فورا آپ کی یہ تعلیم یاد آ جاتی ہے اور وہ خاموش ہو جاتا ہے لیکن اس کے باپ نے کبھی اسے ایسی نصیحت نہیں کی اس لئے جب باپ کو گالی ملتی ہے تو چونکہ صبر کے متعلق اس کی کوئی تعلیم بیٹے کو یاد نہیں آتی وہ لڑ پڑتا ہے۔پس ہم بجائے یہ نتیجہ نکالنے کے کہ اس نے بے غیرتی دکھائی یہ کیوں نہ نکالیں۔کہ یہ بے غیرتی سے نہیں بلکہ اس کے باپ کی طرف سے تربیت میں کمی کی وجہ سے ہے۔تعلیم کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنا حق ادا کر دیا کہ گالیاں سنو اور صبر کرو ، چپ رہو اور جب ایسا موقع آیا ، یہ تعلیم اسے یاد آ گئی۔فوراً اس کے لئے روشنی پیدا ہوئی اور اندھیرا جاتا رہا۔باپ نے اسے ایسی تعلیم نہ دی تھی۔اسی لئے اندھیرا ہی رہا اور اندھیرے میں ہی وہ لڑ پڑا۔میں نے گزشتہ خطبہ میں اس امر پر زور دیا تھا کہ جذباتی فیصلے بسیط اور مرکب ہوتے ہیں۔آج میں بتاتا ہوں کہ اسی طرح نیکیاں اور بدیاں بھی بسیط اور مرکب ہوتی ہیں۔محض کسی نام کو لے کر ہم فتوے نہیں لگا سکتے کہ ان کے ماتحت کیفیت بھی ایک ہی ہے کیونکہ ایک نام کے