خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 319 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 319

خطبات محمود ۳۱۹ سال ۱۹۳۷ء لہ ہم ایک ہی خدا کو مانتے ہیں۔تو حید چونکہ انسانی فطرت میں داخل ہے اس لئے کسی عیسائی کو یہ جرات نہیں ہوگی کہ کہے ہم تین خدا مانتے ہیں۔میں نے تو آج تک جتنے بڑے بڑے پادریوں۔سے گفتگو کی ہے ان میں سے کسی ایک نے بھی یہ اقرار نہیں کیا کہ ہم تین خداؤں کے قائل ہیں۔جب بھی تثلیث کا مسئلہ چھیڑا جائے وہ یہی کہیں گے کہ ہم مشرک نہیں موحد ہیں۔تثلیث کا مسئلہ ایک بار یک مسئلہ ہے ، آپ اسے آرام سے سنیں تب آپ کی سمجھ میں آئے گا۔بلکہ میں نے عیسائیوں کی کئی کتب میں پڑھا ہے کہ ی مسلمان ہمیں مشرک کہتے ہیں حالانکہ ہم ایک خدا کو مانتے ہیں اور جب تین کہتے ہیں تو اس کی کچھ تشریح اور توضیح اور ہوتی ہے اور پھر وہ اس تکلیفی عقیدہ کوکئی کئی پردوں میں چھپاتے ہیں مگر منہ سے یہی کہتے ہیں کہ خدا ایک ہے۔یہی حال اور دعووں کا ہے۔جو صداقت کے خلاف لوگوں میں پائے جاتے ہیں۔یعنی جو بات فطرت کے خلاف ہو اُس کا اظہار پوری طرح نہیں کریں گے ، اتفاقاً نکل جائے تو نکل جائے۔آر یہ نیوگ کو مانتے ہیں مگر اس کے متعلق کبھی کسی آریہ سے سوال کرو تو وہ لڑنے لگ جائے گا۔تو کیا پھر اس کے معنے یہ ہوں گے کہ ان پر غلط الزام لگایا جاتا ہے؟ ہر گز نہیں۔کیونکہ ہر شخص جانتا ہے کہ انسانی فطرت نیکی کو تکلف سے ظاہر کرتی اور بدی کو چھپاتی ہے اس لئے آریہ نیوگ سے انکار کرتا ہے اور ی اس قدر احتیاط کے باوجود جب کوئی بدی کا اقرار کرے تو اس کے یقینی طور پر یہی معنے ہوتے ہیں کہ وہ ی اس کے اندر موجود ہے۔انبیاء کو دعوے کرنے پڑتے ہیں مگر کبھی کوئی شخص یہ ثابت نہیں کر سکتا کہ کسی نبی نے کہا ہو میں ایسا کر سکتا ہوں یا کر دوں گا۔نبی ہمیشہ یہی کہے گا کہ میرا خدا یوں کر دے گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ! حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ساری عمر میں کوئی ایسا فقرہ نہیں مل سکتا کہ میں ایسا کر دوں گا۔انبیاء کی تو بڑی شان ہوتی ہے۔میرے متعلق مصری صاحب کہتے ہیں کہ مجھے خلافت پر گھمنڈ ہے۔لیکن میری کسی تحریر میں سے ہی کوئی ایسا فقرہ دکھا دیں کہ میں نے کہا ہو میں ایسا کر دوں گا۔ہاں یہ میں نے سینکڑوں مرتبہ کہا ہے کہ خدا تعالیٰ میری نصرت کرے گا اور کہ خدا تعالیٰ نے مجھے ایسے مقام پر کھڑا کیا ہے کہ جو مجھ پر حملہ کرے گا وہ تباہ ہو جائے گا اور یہ میں اب بھی کہتا ہوں کہ یہ تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک ان پیغام ہے جس کا پہنچانا میرا فرض ہے۔اس کے سوا کوئی ثابت کر دے کہ کسی چھوٹے سے چھوٹے آدمی نے بھی مجھے دھمکی دی ہو اور میں نے اسے کہا ہو کہ میں تمہیں سیدھا کر دوں گا۔میرا ہزاروں ، لاکھوں کی