خطبات محمود (جلد 17) — Page 719
خطبات محمود ۷۱۹ سال ۱۹۳۶ لئے جب پھر اس طرف متوجہ ہوئے تو وہ گھڑی آپ کو بھول چکی تھی بلکہ حدیث کے الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ بھولی ہی نہیں اللہ تعالیٰ کے تصرف کے ماتحت اس گھڑی کی یاد اُٹھالی گئی تھی۔پس آپ نے نے فرمایا کہ اس اختلاف اور جھگڑے کی وجہ سے اس گھڑی کا علم اُٹھا لیا گیا ہے اس لئے اب اسے رمضان کے آخری عشرہ کی راتوں میں اور ان میں سے بھی طاق راتوں میں تلاش کرو اے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ گھڑی جس کی مناسبت کی وجہ سے اسے لیلۃ القدر کہا گیا ہے وہ قومی اتفاق اور اتحاد سے تعلق رکھتی ہے اور جس قوم میں سے اتحاد اور اتفاق مٹ جائے اُس میں سے لیلۃ القدر بھی اُٹھالی جاتی ہے۔لیلتہ القدر کے معنے ہیں وہ رات جس میں انسان کی قسمت کا اندازہ کیا جاتا ہے اور فیصلہ کیا جاتا ہے کہ آئندہ سال میں اس کے ساتھ کیا معاملہ ہوگا ، وہ کہاں تک بڑھے گا اور ترقی کرے گا ، کیا کیا فوائد اسے حاصل ہوں گے اور کیا کیا نقصان اُٹھانے پڑیں گے۔انسانی ترقی کے تمام فیصلے لیلتہ یعنی ظلمت میں ہی ہوتے ہیں جس طرح کہ اس کی جسمانی ترقی ظلمت میں ہی ہوتی ہے۔قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کی جسمانی ترقی بھی متواتر ظلمتوں میں ہوتی کی ہے، ماں کا پیٹ بھی کئی ظلمتوں کا مجموعہ ہوتا ہے اور وہیں انسان کی جسمانی ترقیات کا فیصلہ ہوتا ہے۔اگر ان ایام میں تربیت یا پرورش اچھی طرح نہ ہو تو آئندہ وہ بچہ کمزور ہوگا ، اُس کی اخلاقی حالت بھی اچھی نہیں ہوگی اور وہ دنیا میں کوئی بڑے کام بھی نہیں کر سکے گا یہی وجہ ہے کہ اسلامی فقہاء نے ایام حمل میں عورت کا روزہ رکھنا نا پسند کیا ہے کیونکہ اس سے بچہ کی پرورش میں کمزوری کی واقعہ ہو جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ شریعت نے ایسے مواقع پر طلاق کو بھی ناپسند کیا ہے کیونکہ اس کے سے جو صدمہ ہوتا ہے اس سے بچہ کی پرورش میں کمزوری ہو جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایسی حالت کی میں اسلام نے نکاح کو بھی ناجائز قرار دیا ہے کیونکہ اس سے جذبات کے ہیجان کے باعث بھی بچہ پرورش پر بُرا اثر پڑتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسلام نے جماع کے وقت کیلئے ایک جامع دعا سکھائی ہے جو ماں کے پیٹ میں اس کی تربیت کی ذمہ وار ہو سکتی ہے کیونکہ اس حالت میں بچہ کا نوں سے کچھ نہیں سن سکتا صرف ماں باپ کے خیالات سے سبق سیکھتا ہے۔اس لئے اسلام نے سکھایا ہے کہ اُس وقت یہ دعا کی جائے کہ اللهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَ جَيِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَات يعنى