خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 63 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 63

خطبات محمود ۶۳ سال ۱۹۳۵ء مخلصین کا انتہائی اخلاص اور بعض لوگوں کا قابل اصلاح رویه فرموده ۲۵ جنوری ۱۹۳۵ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : - پہلے میں اس تاثر کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں جو میری ایک خواب اور بعض اور دوستوں کی خوابوں کے متعلق جنہیں میں نے۔۴ جنوری کے خطبہ میں بیان کیا تھا جماعت میں پیدا ہوا ہے۔مختلف رنگ میں جماعت نے اس سے اثر قبول کیا ہے اور جس قسم کے اخلاص سے بھرے ہوئے اور محبت سے لبریز خطوط مجھے آئے ہیں وہ اس گہرے تعلق کو جو کہ جماعت کے امام کے ساتھ جماعت کو ہے خوب اچھی طرح ظاہر کرتے ہیں۔بعض لوگوں نے تو انتہائی الفاظ جو اپنے اخلاص کے اظہار کے متعلق وہ استعمال کر سکتے تھے لکھنے کے بعد اپنی بیچارگی اور معذوری کا اظہار کیا ہے اور لکھا ہے کہ انہیں الفاظ ایسے نہیں ملتے جن سے وہ اپنے اخلاص کا اظہار کر سکیں۔بعضوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ اگر انہیں اجازت ہو تو وہ اپنی ملازمتیں چھوڑ کر قادیان آجائیں اور میرے لئے پہرہ دینے والوں میں شامل ہوں۔بعضوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ جماعت پر دس پندرہ یا بیس ہزار روپیہ کی رقم جو مناسب سمجھی جائے لگا دی جائے اور یہ کہ وہ اپنے اخراجات کو ہر رنگ میں کم کر کے اسے پورا کریں گے تا کہ اس روپیہ سے آپ کی حفاظت کے لئے انتظام کیا جائے۔غرض وہ جوش اور اخلاص جس کا اظہار ہماری