خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 630 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 630

خطبات محمود ۶۳۰ سال ۱۹۳۵ء جاتے ہیں مگر چونکہ نمازیں پڑھنے کی لوگوں کو عادت ہوتی ہے اس لئے بوجھ محسوس نہیں کرتے بلکہ جو لوگ زیادہ نمازیں پڑھنے کے شائق ہیں وہ محسوس کرتے ہیں کہ اگر ہوسکتا تو وہ اور نمازیں بھی اپنے پر فرض کرنے کو تیار ہو جائیں۔اسی طرح دوسرے کاموں سے بھی اگر ہم رغبت پیدا کر لیں تو ان کا کرنا ہمیں کچھ بھی بوجھ محسوس نہ ہو۔مثلاً اگر گھر والوں کو بھی خیال رہے کہ کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے دروازہ پر پھینک دینا اچھی بات نہیں ، اگر ہر محلہ میں نگرانی کی جائے اور کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں سے کہا جائے کہ ہم فلاں جگہ تمہیں کوڑا پھینکنے نہیں دیں گے تو گو چند دن نگرانی کرنی پڑے گی مگر آخر عادت ہو جائے گی اور محلہ گند سے پاک ہو جائے گا۔اسی طرح ہندو، مسلمان، عیسائی ،سکھ ، کسی مذہب وملت کے یتیم و مسکین کی پرورش کی جائے اور اس کے احساسات کا خیال رکھا جائے تو رفتہ رفتہ اسی کام میں لذت آنی شروع ہو جائے گی۔اور یہی کام اللہ تعالیٰ کی طرف سے اما بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِث کہہ کر ہمارے ذمہ ڈالا گیا ہے کہ ہم اپنی ہر نعمت سے بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچائیں اور اپنا وجود ان کے لئے مفید ترین بنا ئیں۔اور میں سمجھتا ہوں اب ہماری جماعت کے لئے وقت آ گیا ہے کہ وہ اس حکم پر بھی عمل کرے۔در حقیقت قرآن کریم سارے کا سارا ہمارے لئے قابل عمل ہے۔اور اگر ہم کسی ایک حکم پر بھی عمل نہیں کرتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنے ہاتھ اور اپنے پاؤں خود کاٹتے ہیں۔الفضل ۲۴ اکتوبر ۱۹۳۵ء) الضحى: ۱۲ ۴ التوبة : ۲۴ ا النساء : ۱۴۳ الم نشرح: ۸، ۹ ۵ بخارى كتاب الجهاد باب قول الله عَزَّ وَجَلَّ من المؤمنين رجال صَدَقُوا (الخ ) + سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۸۵ مطبوعه مصر ۱۲۹۵ھ بخارى كتاب المغازى باب غَزْوة أحد کے بخاری کتاب المناسك باب النزول بين عرفة و جمع بخاری کتاب العلم باب طرح الامام المسئلة على اصحـابـه ليختبر ما عندهم من العلم و بخارى كتاب الجنائز باب من انْتَظَرَ حَتَّى يُدْفَنَ مسلم كتاب المساقات والمزارعة باب الامر بقتل الكلاب ال بخارى كتاب المظالم باب مَنْ اَخَذَ الْغُصْنَ وَمَا يُؤْذِي النَّاسَ فِي الطَّرِيقِ فَرَمَى بِهِ