خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 441 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 441

خطبات محمود ۴۴۱ سال ۱۹۳۵ء رہا اور پھر وہ اکھٹے نکلتے ہیں۔دوسری بات یہ ہے کہ چند دن پہلے تقریروں میں اسے مظلوم ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی۔تیسری بات یہ ہے کہ اگر یہ فعل کسی ذاتی بغض کی وجہ سے تھا تو اب احرار اس کی مدد کیوں کرتے ہیں بلکہ معمولی مدد تو الگ رہی اب تو اسے رپورٹوں میں صاحبزادہ حنیف احمد لکھا جا رہا ہے۔ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں وہ اسے بے شک قبلہ و کعبہ لکھیں ، یہ انہی کی ذلت ہے ہماری نہیں۔یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے میں نے سنایا تھا کہ کسی بیوقوف سے کسی شخص نے برتن مانگ کر لیا اور بہت دنوں تک واپس نہ کیا۔ایک دن وہ اس کے ہاں گیا تو دیکھا کہ وہ شخص اس کے برتن میں ساگ ڈال کر کھا رہا ہے یہ دیکھ کر اسے بہت غصہ آیا اور کہنے لگا۔چوہدری ! یہ تو ٹھیک بات نہیں ہے تم شادی کے لئے برتن مانگ کر لائے تھے اور اب اس میں ساگ کھا رہے ہو۔مجھے بھی اپنے باپ کا بیٹا نہ کہنا اگر میں تمہارا برتن مانگ کر نہ لے جاؤں اور پھر اس میں نجاست ڈال کر نہ کھاؤں۔پس یہ لوگ اگر ایسوں کو صاحبزادہ اور قبلہ و کعبہ بنائیں تو ہمیں کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔افسروں کی عزت ماتحتوں سے اور ماتحتوں کی افسروں سے ہوتی ہے۔جن لوگوں کا صاحبزادہ ایسا ہو ان کے صاحب جیسے ہوں گے وہ ظاہر ہی ہے۔چوتھی بات یہ ہے کہ خود حکومت کو علم ہے کہ یہ سازش ہے۔چند دن ہوئے خان صاحب فرزند علی صاحب ایک بڑے پولیس افسر سے ملے تو اس نے وہی نام لے کر جس کی ہمیں اطلاع تھی کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ فلاں شخص یہ کام کر رہا ہے مگر گورنمنٹ اس سازش کو نکال نہیں سکتی۔یہ معلوم نہیں نکال نہیں سکتی کا کیا مطلب ہے؟ اس وجہ سے نہیں نکال سکتی کہ سازش کنندگان اس کے دوست ہیں یا کوئی قانونی مجبوریاں ہیں۔ہاں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اگر وہ نکالنا چاہے تو نکال سکتی ہے۔جب ذمہ وار افسروں کو نام تک معلوم ہے تو پھر کوئی وجہ نہیں کہ نہ نکال سکے۔پس اس کے سازش ہونے کا یہ ایک مزید ثبوت ہے کہ حکومت کے افسر جانتے ہیں کہ یہ سازش ہے مگر کسی مجبوری کی وجہ سے اسے نکال نہیں سکتے۔گواس حالت میں تعجب ہے کہ بعض دوسرے افسر ہم سے دریافت کرتے ہیں کہ سازش کا پتہ ہے تو بتا ؤ۔وہ کیوں اپنے دوسرے افسروں سے نہیں پوچھ لیتے جبکہ ان کو بھی وہی نام معلوم ہے جس کا ہمیں علم ہے۔میں اس خطبہ کے ذریعہ انہیں بتا دیتا ہوں کہ حکومت کے ایجنٹ اور جاسوس ہوتے ہیں اور