خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 222 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 222

خطبات محمود ۲۲۲ سال ۱۹۳۵ء کریں اور کہیں کہ اے خدا! ہم ذلیل کئے گئے ، ہمیں کچل دیا گیا اس لئے کہ ہم رسول کریم ﷺ کا نام بلند کرتے ہیں ہماری عزت پر حملہ کیا گیا ہماری سچائی کی قدر نہیں کی گئی اب ہم تجھ ہی سے التجاء کرتے ہیں کہ ہماری مدد کے لئے اُتر۔عورتوں کو بھی بچوں کو بھی دعائیں کرنے کی تحریک کرو اور خود بھی کرو۔راتوں کو بھی اُٹھو جس طرح قیامت خیز زلزلہ کے وقت لوگ اٹھ بیٹھتے ہیں اور خوب دعائیں کرو۔جب زمین پر کہرام مچ جاتا ہے تو آسمان پر بھی شور پڑ جاتا ہے اور جب ملاء اعلیٰ میں اللہ تعالیٰ تحریک کرتا ہے تو زمین اس کی تابع ہو جاتی ہے اس لئے میں یہی نصیحت جماعت کو کرتا ہوں کہ ان دنوں کو اسی طرح استعمال کرو جس طرح استعمال کرنے کا حق ہے میں نے روزوں کے لئے سات دن رکھے ہیں۔سات تکمیل کا بھی عدد ہے اور اس میں یہ بھی حکمت ہے کہ اس طرح چالیس دن پورے ہو جاتے ہیں اور اس طرح دو تکمیلیں جمع ہو جاتی ہیں اور عبادت پھیل بھی جاتی ہے۔پس ان دنوں میں خصوصیت سے دعائیں کرو اور سب کے لئے اللہ تعالیٰ سے رحم مانگو۔حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کی ایک روایت ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک دفعہ بیت الدعاء میں دعا کر رہے تھے اور آپ اس کمرہ میں رہتے تھے۔جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کے لئے بیت الدعا کے اوپر بنوایا تھا۔مولوی صاحب کی روایت ہے کہ مجھے کراہنے کی ایسی آواز آرہی تھی جیسے کو کی عورت درد زہ میں مبتلاء ہونے کی وجہ سے بیتاب ہوا اور جب میں نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام دعا کر رہے تھے۔یہ طاعون کے ایام تھے آپ یہ دعا کر رہے تھے کہ خدایا ! اگر یہ لوگ ہلاک ہو گئے تو ایمان کون لائے گا۔سو آپ بھی پہلے یہی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت دے، دلوں سے بغض و کینہ کو نکال دو اور ان ناراضگیوں ، ظلموں ، تعدیوں کو بھول جاؤ اور اللہ تعالیٰ سے کہو کہ ان کو معاف کر دے۔ان کے سینے کو کھول دے لیکن اگر ان کے لئے سزا ہی مقدر ہو چکی ہے تو اے خدا! ہم تیرے دین ، تیرے رسول اور تیرے مسیح موعود کی عزت کے لئے نہ کہ اپنے لئے تجھ سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کے ہاتھوں کو روک دے اور ہم کو توفیق دے کہ تیرے دین کو دنیا میں پھیلا سکیں آمِينَ ثُمَّ آمِينَ۔(الفضل ۱۷۵ پریل ۱۹۳۵) ا تذکرہ طبع چہارم، صفحه ۶۵۴ ابوداؤد كتاب الصلوة باب ما يقول الرجل اذا خاف قوما۔دسیسه کاری سازش کرنا ، فریب دینا۔دھوکا دینا۔