خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 210 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 210

خطبات محمود ۲۱۰ سال ۱۹۳۵ء ترجمہ ہے کہ قُلْ مَا عِندَ اللهِ خَيْرٌ مِّنَ اللَّهُوِ وَ مِنَ التِّجَارَةِ اور یاد رکھو کہ جو اللہ تعالیٰ کے پاس ہے وہ تجارت اور لھو سے بہت زیادہ بہتر ہے اگر تم اپنی مستیاں چھوڑ دو، قربانیاں کرو اور دین کی اشاعت کا کام اپنے ذمہ لو تو یہ تمہارے لئے بہت زیادہ بہتر ہے۔پس اے پروفیسر و ! اے ڈاکٹر و ! اے وکیلو! اور اے سرکاری ملازمو! اے تاجرو! اے صنا عو! اور اے ہر قسم کا پیشہ کرنے والو! اگر تم چاہتے ہو کہ تم خدا تعالیٰ کی برکت حاصل کرو تو آؤ دین کے کام میں لگ جاؤ اور اشاعتِ اسلام کے لئے اپنی زندگیوں کو وقف کر دو وَ اللَّهُ خَيْرُ الرَّازِقِينَ اور یہ مت خیال کرو کہ تم دین کے لئے اپنا مال خرچ کرو گے ، دین کے لئے اپنی جانیں قربان کرو گے اور دین کے لئے اپنا وقت دو گے تو تمہیں اس سے نقصان ہوگا بلکہ یا د رکھو وَ اللَّهُ خَيْرُ الرَّازِقِينَ۔جب اس طرح مال خرچ کرو گے تو خدا تعالیٰ تمہیں دنیا کا بادشاہ بنادے گا ، دولت تمہارے قدموں میں آئے گی اور یہ چھوٹی چھوٹی قربانیاں تمہیں بالکل حقیر اور ذلیل نظر آنے لگیں گی۔الفضل ۲۹ / مارچ ۱۹۳۵ء) الجمعة: ۱۰ تا ۱۲ الجمعة : ۹ التوبة : ٣٣ الجمعة : ۴ ۵ بخاری کتاب التفسير - تفسير سورة الجمعة باب قوله و آخرين منهم (الخ) الفاتحة: ۷۶ ک ترمذی ابواب الایمان باب ما جاء فى افتراق هذه الأمة۔الحج: ۴۸ 2 بخارى كتاب الجمعة باب مَنْ جَاء وَالْاِمَامُ يَخْطُبُ (الخ) ١ البقرة: ۲۴۵،۲۴۴ ال بخارى كتاب التفسير تفسير سورة الجمعة باب وَإِذَا رَأَ وُا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا۔اسد الغابة جلد ۳، صفحه ۱۵۷، مطبوعه ریاض ۱۲۹۵ھ ۱۳ اسد الغابة جلد۵ صفحه ۳۱۷، مطبوعه ریاض ۱۲۹۵ھ