خطبات محمود (جلد 16) — Page 136
خطبات محمود ۱۳۶ سال ۱۹۳۵ء دائرہ میں محدود کھو پھر ہر شخص تمہاری تعریف کرے گا۔یہ جو میں نے بیان کیا ہے یہ تو تمہید تھی بقیہ حصہ إِنْشَاءَ اللہ اگلے ہفتہ بیان کروں گا اس وقت پھر نصیحت کرتا ہوں کہ دنیا کوا خلاق سے فتح کرو۔اخلاقی اعتراض کی زد بڑی سخت ہوتی ہے تو پوں اور گولیوں سے زیادہ اس بات کو اپنے لئے خطرناک سمجھو کہ کہا جائے کہ احمدی فریبی ہیں یا جھوٹ بولتے ہیں۔اپنے اخلاق سے ثابت کرو کہ تم ہی وہ قوم ہو جسے خدا تعالیٰ نے چن لیا ہے جو خدا تعالیٰ سے محبت کرتی ہے اور جس سے خدا محبت کرتا ہے۔الفضل ۲۶ فروری ۱۹۳۵ء) الجمعة: ۲ تا ۹ UNDER THE ABSOLUTE AMIR by Frank A۔Martin P۔203-204 I بخارى كتاب النكاح باب الْمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ فِي بَيْتِ زَوْجِهَا۔نیرو: پورا نام۔نیر وکلاڈیس سیزر (NERO CLAUDIUS CASESAR) رومی شہنشاہ۔ایگری پینا روم کا بیٹا۔اس نے ماں اور بیوی کو قتل کرایا۔رومہ کو آگ لگانے کا ذمہ دار بھی اسی کو ٹھہرایا جاتا ہے لیکن اس نے آگ لگانے کا ذمہ دار عیسائیوں کو ٹھہرا کر انہیں ظلم وستم کا نشانہ بنایا۔اس کے خلاف ایک شورش کامیاب ہونے کو تھی کہ اس نے خود کشی کر لی۔اسے شاعر اور فنکار ہونے کا بڑا زعم تھا۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۷۶۷ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) ۵ بخاری کتاب فضائل اصحاب النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم باب مناقب خالد بن الوليد رضي الله عنه