خطبات محمود (جلد 15) — Page 316
خطبات محمود ۳۱۶ سال ۱۹۳۴ تو ملک معظم کی وفادار رعایا ہیں، کئی ٹوکرے خطوط کے ہمارے پاس ایسے ہیں جو میرے نام یا میری جماعت کے سیکرٹریوں یا افراد جماعت کے نام ہیں جن میں گورنمنٹ نے ہماری جماعت کی وفاداری کی تعریف کی اسی طرح ہماری جماعت کے پاس کئی ٹوکرے تمغوں کے ہونگے، ان لوگوں کے تمغوں کے جنہوں نے اپنی جانیں گورنمنٹ کے لئے فدا کیں۔یہ اتنے ٹوکرے ہیں کہ ایک افسر کے وزن سے بھی ان کا وزن زیادہ ہے مگر ان تمام خدمات کے بعد اس تمام ادعائے وفاداری کے بعد اور اس تمام ثبوتِ وفاداری کے بعد گورنمنٹ نے بلا وجہ اور بغیر کسی حق کے بغیر اس کے کہ وہ انصاف اور عدل کے ماتحت فیصلہ کرتی، اندھا دھند اپنا قلم اٹھایا اور ہمیں باغی اور سلطنت کا تختہ اُلٹ دینے والا اور سول ڈس او بیڈینس کا مرتکب قرار دے دیا۔پس ہمیں شکوہ ہے کہ وہ حکومت جو آج سے تین ماہ پہلے یہ کہا کرتی تھی کہ ہم ہندوستان کی بہترین وفادار جماعتوں میں سے ایک جماعت ہیں، اس نے ہم پر اس جرم کا الزام لگایا ہے جس جرم کا مقابلہ ہم ہمیشہ سے کرتے چلے آئے۔پس ہمیں گورنمنٹ کے اس فعل پر شکوہ ہے اس لئے کہ وہ اس بادشاہ کے نمائندوں کی طرف سے ہے جس کی وفاداری پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیشہ فخر کیا جس کی حکومت میں رہنے پر آپ نے فخر کیا اور جس حکومت کی وفاداری پر ہم آج تک فخر کرتے چلے آئے، اس کے ہوتے ہوئے آج ہم کس طرح کانگرسیوں کو یہ کہہ سکتے ہیں کہ گورنمنٹ عدل و انصاف کو قائم رکھتی ہے۔اس نے ہماری زبان بندی کی صرف چوہیں اکتوبر تک نہیں بلکہ جب تک یہ حکم موجود ہے اس وقت تک گورنمنٹ کی تعریف ہمارے دل نہیں کر سکتے کیونکہ گورنمنٹ نے ناجائز اور ظلماً ایک قانون کا ہم پر استعمال کیا۔بالکل ممکن ہے ہز ایکسی لینسی گورنر کو اس کی اطلاع نہ ہو، بالکل ممکن ہے گورنمنٹ کے بعض اور ذمہ دار عہدہ داروں کا اس میں کوئی دخل نہ ہو، بالکل ممکن ہے کہ یہ صرف ایک ہی افسر کی کارروائی ہو مگر چونکہ گورنمنٹ کے نام پر یہ کام کیا گیا ہے، اس لئے ہمیں شکوہ ہے کہ ہم پر وہ ظلم کیا گیا جس کے ہم مستحق نہیں تھے۔پھر اس حکومت کی طرف سے اور اس بادشاہ کے نمائندوں کی طرف سے یہ سلوک کیا گیا جس کی رعایا ہونے پر ہم ہمیشہ فخر کرتے رہے۔پس ہماری مثال بالکل منصور کی طرح ہے اور گورنمنٹ کی شبلی کی طرح۔مگر یہ صرف مثال ہی ہے ورنہ گورنمنٹ نہ شبلی کی طرح عارف ہے اور نہ ہمیں منصور کی طرح دار پر کھینچا گیا ہے یہ صرف