خطبات محمود (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 230 of 555

خطبات محمود (جلد 15) — Page 230

خطبات محمود ۲۳۰ سال ۱۹۳۴ و پہلے اپنی اصلاح کرو اور پھر محبت اور ہمدردی کے جذبات کے ساتھ دوسرں کی فرموده ۲۴- اگست ۱۹۳۴ء- بمقام قادیان) تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- اللہ تعالیٰ نے ہر امر کی کامیابی کے حصول کیلئے ایک راستہ مقرر کیا ہوا ہے جب تک کوئی انسان اس راستہ کو اختیار نہ کرے اُس وقت تک اسے کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔دنیا میں لوگ مختلف قسم کی باتیں بیان کرتے ہیں کوئی کہتا ہے ملکی اور قومی ترقی صرف اسی صورت میں ہو سکتی ہے کہ بڑے بڑے بینک ہوں، انشورنس کمپنیاں اور تجارتیں ہوں اور کوئی کہتا ہے کہ ملکی ترقی اسی صورت میں ہو سکتی ہے جب کہ تمام اہم کام چند ممتاز ہستیوں کے سپرد ہوں افراد کو یہ اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ ملکی کاموں میں دخل دیں اور کوئی یہ کہتا ہے کہ قوم کے تمام افراد ملک کا اہم حصہ ہیں اس لئے خواہ کوئی چھوٹا ہو یا بڑا ہر شخص کو ملکی امور میں دخل دینے کا حق ہونا چاہیئے۔یہ وہ مختلف خیالات ہیں جو یورپ کی اُس تگ و دو کے نتیجہ میں پیدا ہوئے ہیں جو وہ راحت و آرام کے حصول کیلئے کر رہا ہے لیکن نہ تو اس کے ان بلند معیاروں نے اسے فائدہ دیا جنہیں وہ آج سے ایک سو سال پہلے تجویز کرچکا تھا نہ وہ عمارت اس کے کام آسکی جس کو پیٹر فریڈرک نپولین اور الزبتھ نے تیار کیا تھا اور نہ آج وہ عمارت کام آسکتی ہے جسے مارکس قسم کے لوگوں نے تیار کیا۔نہ اُس میں انسانی نجات تھی اور نہ اس میں انسان کیلئے