خطبات محمود (جلد 13) — Page 408
خطبات محمود ۰۸م سال ۱۹۳۲ء مسلمانوں کی تعداد دو سروں کی نسبت بہت کم ہے۔اگر عیسائیوں کو سکھوں کو یہودیوں کو پارسیوں کو جینیوں کو کنفیوشس کے ماننے والوں کو جاپان کے مختلف مذہب کے لوگوں کو یا اور چھوٹے چھوٹے مذاہب جو دنیا میں پائے جاتے ہیں ان سب کے ماننے والوں کو جمع کیا جائے تو ان کی تعداد مسلمانوں سے بہت زیادہ ہوگی اور پانچ آدمیوں میں سے یہ مشکل ایک آدمی مسلمان کہلانے والا دکھائی دے گا۔غرض ظاہر میں تو کفر زیادہ ہے اور اگر ہم اس طریق سے مردم شماری کریں تو ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ باقی لوگ حق پر نہیں۔اور جو حق پر ہیں وہ بہت تھوڑے ہیں۔لیکن اگر ہم اس کے علاوہ ایک اور رنگ میں مردم شماری کریں۔یعنی ایک تو مردم شماری کا یہ طریق ہے کہ جو شخص یہ کہتا ہو کہ میں عیسائی ہوں اسے عیسائی سمجھ لیا جائے ، جو ہندو کے اسے ہندو قرار دیا جائے جو سکھ کے اسے سکھ شمار کیا جائے اور اس طرح سب کو مسلمانوں کے مقابلہ میں رکھ کر یہ نتیجہ نکال لیا جائے کہ دنیا میں اسلام کم ہے اور کفر زیادہ یہ بھی گننے کا ایک طریق ہے۔لیکن اس کے علاوہ ایک اور بھی طریق ہے اور اس طریق کے لحاظ سے موجودہ نقشہ ہی بالکل تبدیل ہو جاتا ہے۔اور وہ یہ ہے کہ ہم دیکھیں کتنے عیسائی ہیں جو عیسائیت کو سچا سمجھ کر مانتے ہیں اور کتنے عیسائی ہیں جو اسلام اس لئے قبول نہیں کرتے کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ اسلام جھو ٹانڈ ہب ہے یا ہندؤں میں سے کتنے ہیں جو صرف جہالت یا غفلت یا تعلیم یا تحقیق کی کمی کی وجہ سے اپنے مذہب کو سچا سمجھتے ہیں اور اسلام کو اس لئے قبول نہیں کرتے کہ وہ یقین رکھتے ہوں کہ دوسرے تمام مذاہب جھوٹے اور باطل ہیں۔اگر ہم اس طرح مذاہب کے ماننے والوں کی مردم شماری کریں تو دہریوں کو الگ کر کے کہ وہ خدا کے ہی قائل نہیں۔۹۵ یا کم از کم ۹۰ فیصدی ایسے لوگ نظر آئیں گے جو چاہے اپنے ذہن میں جہالت یا غفلت کی وجہ سے ہی ایک بات جمائے بیٹھے ہوں مگروہ اس لئے کسی مذہب پر قائم ہوتے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں اس مذہب میں داخل رہنے سے انہیں اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہوگی۔پس ان کے عقائد خراب سہی مگر ان کی نیت تو درست ہے۔وہ اسلام کو خدا کے پانے کا سچا مذہب خیال کرتے ہوئے پھر قبول نہیں کرتے۔بلکہ اکثر ہندو اس لئے اسلام میں داخل نہیں ہوتے کہ انہیں پیدا ہوتے ہی یہ بتایا جاتا ہے کہ اسلام میں عیب ہی عیب ہیں۔اور چونکہ انہوں نے اسلام کی تحقیق نہیں کی ہوتی اس لئے وہ اسلام قبول کرنے سے محروم رہتے ہیں۔اسی طرح عیسائیوں میں سے بیشتر اللہ اس لئے اسلام قبول نہیں کرتا کہ اس نے کبھی اسلام کے متعلق غور