خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 264 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 264

خطبات محمود 30 مایوسی اور ناقص انکسار کبر اور خود پسندی سے بچو (فرموده ۹- اکتوبر ۱۹۳۱ء) سال ۱۹۳۱ء تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- چونکہ آج کل گاڑی کے جانے کا وقت سوا تین بجے کے قریب ہے اور جو لوگ باہر سے جمعہ کے لئے آئے ہیں انہیں وقت پر پہنچنا ضروری ہے اس لئے میں صرف پانچ سات منٹ میں مختصر خطبہ بیان کروں گا کیونکہ ضروری کام کی وجہ سے مجھے آنے میں دیر ہو گئی ہے اور چونکہ نماز کے معابعد پھر مجھے ضروری کام ہے یعنی جو لوگ کام کے لئے باہر جارہے ہیں انہیں ہدا تیں دینی ہیں اس لئے دوست مصافحہ نہ کریں اور مجھے جانے کے لئے راستہ دیدیں۔وہ سورۃ جو میں نے ابھی پڑھی ہے میرا ہمیشہ سے یقین ہے کہ اس کے مطالب پر غور کر کے اور پھر ان پر عمل پیرا ہونے سے انسان کی کامیابی یقینی ہے مگر افسوس کہ لوگ عام طور پر اس چھوٹی سی سورۃ کا بھی ایسے رنگ میں مطالعہ نہیں کرتے کہ اس سے یہ فوائد حاصل کر سکیں باوجودیکہ پچاس ساتھ بار دن میں پڑھتے ہیں مگر اس کے مضامین پر سے اس طرح گذر جاتے ہیں کہ گویا کبھی دیکھی ہی نہیں۔یوں بھی انسان جس چیز کو روز دیکھتا ہے اس کا نقشہ کھینچنا مشکل ہوتا ہے۔جب کوئی شخص کسی نئے شہر میں جائے تو اس کی ہر چیز کو نہایت غور سے دیکھتا ہے مگر اپنے گھر کے کونوں کی طرف اس نے کبھی اتنی توجہ نہ کی ہوگی اس لئے شاید کثرت سے پڑھنے کی وجہ سے بھی مسلمان اس سورۃ کے مطالب سے غافل ہیں حالانکہ یہ اپنے اندر ایسا حسن رکھتی ہے کہ جس قدر متواتر ا سے پڑھا جائے یہ پہلے سے زیادہ جاذب ہونی چاہئے۔انسان اسی صورت میں کامیاب ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی حمد کو کسی صورت اور کسی حالت میں نظر انداز نہ کرے اور کامیابی کی جڑ یہی ہے کہ