خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 327 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 327

خطبات محمود ۳۲۷ سال ۱۹۳۰ء وہ مالی لحاظ سے بھی بہت مفید ہے اور بھی کئی لحاظ سے مفید ہے۔مالی پہلو کے علاوہ تمدنی تکالیف بھی ہمیں در پیش ہیں لیکن اگر جماعت ترقی کر جائے تو یہ سب دُور ہو جائیں گی۔پس جماعت کو ترقی دینے کے لئے تمہاری کوششیں خواہ وہ مالی ہوں یا جانی بطور بیج ہوں گی جس سے تمہارے اور بھائی پیدا ہوں گے۔لوگ تو بیج بو کر غلہ لیتے ہیں لیکن تم بھائی لے سکتے ہو۔دُنیا میں کون ہے جسے قیمتاً بھائی مل جائے لیکن ان چندوں سے جو تم سلسلہ کے لئے دیتے ہو تمہیں بھائی ملتے ہیں اس لئے چندوں کی طرف مزید توجہ کرنی چاہئے۔ابھی قریباً ڈیڑھ ماہ کا عرصہ باقی ہے اس میں نہ صرف یہ کہ بجٹ پورا کر دیا جائے بلکہ زائد دیا جائے۔خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانی بطور پیج ہوتی ہے جو بہت بڑھ کر ملتا ہے اور اگر بڑھ کر نہ بھی ملے تو سمجھ لینا چاہئے کہ اس نے کوئی بہتر صورت ہمارے لئے سوچی ہو گی کیونکہ وہ وفادار اور سچا یار ہے وہ کسی سے غداری ہرگز نہیں کرتا۔پس یہ دو نصیحتیں ہیں جو میں اس وقت کرنا چاہتا ہوں اور جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ مالی بوجھ کو ہلکا کرنے کی کوشش کرے اور تبلیغ کے ذریعہ جماعت کو ترقی بھی دے۔اگر جماعت دُگنی ہو جائے تو خاص چندوں کی ضرورت بھی باقی نہ رہے گی اور جوں جوں جماعت ترقی کرتی جائے گی مالی بوجھ کم ہوتا چالا جائے گا۔پیشتر اس کے کہ مجلس شورای اور اس میں ایسی تجاویز سوچوں جن سے یہ مالی پریشانی دور ہو سکے۔جس کے لئے بہر حال ہمیں خاص قربانیاں کرنی پڑیں گی احباب کو چاہئے کہ بجٹ کو پورا کرنے کے لئے پوری پوری جدو جہد کریں تا سلسلہ کے کاموں میں رُکاوٹ نہ پیدا ہو اور ہمارا قدم تنزل کی طرف نہ اُٹھے۔ہمارے سب کام اللہ تعالیٰ کی برکت کو جذب کرنے کا موجب ہو سکیں۔اللہ تعالی توفیق دے کہ ہم اس کی محبت، اخلاص اور انابت میں ترقی کرنے والے ہوں اور تنزل سے محفوظ رہیں۔( الفضل ۲۱۔مارچ ۱۹۳۰ء ) فاطر: ۴۴ ال عمران: ۵۶ تذکرۃ الشہادتین صفحه ۶۷ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۶۷