خطبات محمود (جلد 12) — Page 326
خطبات محمود ۳۲۶ سال ۱۹۳۰ء موجبات میں سے زیادہ تر زمینداروں کی فصلوں کی تباہی ہے۔قریباً دو تین سال سے زمینداروں پر ایسی مشکلات آ رہی ہیں جس طرح کوئی چکی کے دو پاٹوں میں پیسا جائے اور ان کی مالی کمزوری کی وجہ سے نہ کہ ان کی ایمانی کمزوری سے قدرتی طور پر چندوں پر اثر پڑا ہے کیونکہ وہ چندے فصل کے حصہ پر ہی دیتے ہیں اگر فصل نہ ہو یا کم ہو تو چندہ میں کمی بھی لازمی ہے۔زمینداروں کے اس دو سالہ نقصان کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ مرکزی فنڈ پر قرضہ بڑھتا گیا ہے۔اس وقت ایک لاکھ کے قریب قرض ہے اور تین ماہ کی تنخواہیں ابھی باقی ہیں۔بعض دوسرے بل بھی واجب الاداء ہیں اور بعض بیرونی مشنوں کے تو چھ سات ماہ سے واجب الاداء ہیں۔جس کا نتیجہ یہ ہے کہ کام کرنے والوں کو پریشانیوں کا سامنا ہو رہا ہے اور بعض اوقات تو ایک مبلغ کو محض کرایہ نہ ہونے کی وجہ سے کئی کئی روز با ہر نہیں بھیجا جا سکتا اس طرح کام کرنے کی طاقت اور قوت ضائع ہو رہی ہے۔میں زمینداروں اور ملازموں دونوں کی حالت سے اچھی طرح آگاہ ہوں کیونکہ ہر طبقہ کے لوگوں کے خطوط میرے پاس آتے رہتے ہیں اور مجھے ان سے ملنے کا موقع ملتا ہے۔مگر پھر بھی جو کام کرنا ہے وہ آخر کرنا ہی ہے۔اب سال ختم ہونے والا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے آثار ایسے نظر آ رہے ہیں کہ زمینداروں کی حالت میں تغیر ہو جائے گا اگر چہ کوئی اعتبار نہیں ہوتا مگر جن علاقوں سے پہلے خرابی فصل کی شکایات آتی تھیں اب کے نہیں آئیں اور اس لئے امید ہے إِنْشَاءَ اللہ اب کے اچھی فصل ہو گی۔زمینداروں کو جس طرح مالی کمزوری دیکا یک ہو جاتی ہے اسی طرح فصل اچھی ہو جانے سے وہ حالت تبدیل بھی جلد ہی ہو جاتی ہے۔اچھے بھاؤ سے بھی زمینداروں کو فائدہ پہنچتا ہے لیکن اس سال بھاؤ بھی گرا ہوا ہے۔میں ان باتوں کا اتنا ماہر تو نہیں لیکن مجھے معلوم ہوتا ہے کہ تاجروں نے جان بوجھ کر بھاؤ گرائے ہیں۔ہمارے ملک میں یہ رواج ہے کہ غلہ کے تاجر بہت ساغلہ ستا خرید کر ذخیرہ کر لیتے ہیں اور پھر مہنگا ہونے پر فروخت کرتے ہیں۔اب کے چونکہ اگلی فصل اچھی ہے اس لئے انہوں نے پرانا غلہ سستا کر دیا ہے تا کہ ایک تو پرانا غلہ نکال دیں دوسرے نیا بھاؤ گرا کر تازہ غلہ خرید لیں۔پس اگر چہ اس وقت بھاؤ گرے ہوئے ہیں لیکن جو کام خدا تعالیٰ کے سلسلہ کے ہیں انہیں کرنا ہی ہے اس لئے میں جماعتوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ مالی سال کے ختم ہونے میں جو عرصہ باقی ہے اُس میں بجٹ پورا کرنے کی طرف توجہ کریں تا سلسلہ کے سر سے مالی بوجھ ڈور ہو۔میں نے تبلیغ کی طرف توجہ کرنے کی جو ہدایت کی ہے