خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 188 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 188

خطبات محمود ۱۸۸ سال ۱۹۲۹ء مگر مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہماری جماعت میں یہ احساس ابھی تک پیدا نہیں ہوا۔اکثر لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ جیسے وعظ ہم سنتے ہیں قرآن مجید اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب ہم پڑھتے ہیں اسی طرح دوسرے بھی سنتے اور پڑھتے ہیں۔اس بناء پر وہ اپنے کمزور بھائیوں کے متعلق یہ رائے قائم کر لیتے ہیں کہ جنہوں نے قرآن کریم، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور خلیفہ کی بات نہیں مانی وہ ہماری کب سنیں گے حالانکہ وہ ماننے کے لئے تو تیار ہوتے ہیں لیکن ان میں اتنی قابلیت نہیں ہوتی کہ بغیر سہارے کے کھڑے رہ سکیں وہ دوسروں کی یاد دہانی کے محتاج ہوتے ہیں۔ان کا روحانی حافظہ اتنا تیز نہیں ہوتا کہ خود بخو دسب باتیں یاد رکھ سکیں اس لئے ضروری ہے کہ ہماری جماعت کے وہ دوست جو اپنی استعدادوں میں بڑھے ہوئے ہوں اپنے اپنے ہمسایہ کو محلہ والوں اور گاؤں والوں کو یاد دہانی کر کے فرض منصبی کی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ایک چھوٹی سی مثال تین چار دن ہی کی سناتا ہوں۔عشاء کی نماز کے لئے ایک دن جب میں آیا تو دیکھا بہت تھوڑے لوگ ہیں صرف دو صفیں تھیں۔میں نے صرف اتنا کہا کہ دوست اپنے ہمسایوں کو بھی ساتھ لانے کی کوشش کیا کریں۔میں نے دیکھا دوسرے دن سے ہی تعداد بڑھنی شروع ہوگئی۔بعد میں آنے والے یہ تو پہلے بھی جانتے تھے کہ نماز ضروری ہے اور باجماعت پڑھنی چاہئے۔لیکن ان میں اتنی استعداد نہیں تھی کہ اس بات کو یا د رکھ سکیں جب دوسروں نے انہیں یاد دلایا تو وہ بھی آگئے۔میں پہلے بھی اس مسئلہ پر کئی روز سے غور کر رہا تھا اور اس مثال سے مجھے اور بھی یقین ہو گیا کہ ذراسی مدد سے سُست لوگ غفلت ترک کر سکتے ہیں۔قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے فرمایا لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ وَلَئِن كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِیدُ " یعنی اگر تم نعمائے الہی کی قدر نہ کرو گے تو سزا پاؤ گے۔پس اگر اسے یاد کر کے ہر جگہ ایسے آدمی تیار ہو جائیں جو دوسروں کو ان کے فرائض یاد دلاتے رہیں تو بہت جلد ہماری جماعت ترقی کر سکتی ہے۔یہ غلط ہے کہ ایک چیز سے ہر شخص یکساں فائدہ اٹھاتا ہے۔دیکھو سب لوگ سورج اور ہوا سے ایک سے مستفید ہوتے ہیں پھر کیوں ان میں سے کوئی کالا ہوتا ہے کوئی گورا کوئی موٹا ہوتا ہے اور کوئی ڈبلا۔بات یہ ہے ہر شخص اپنی استعداد کے مطابق فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔بعض سنتے