خطبات محمود (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 49 of 326

خطبات محمود (جلد 10) — Page 49

49 دیں گے۔ابلیس اس لئے پیدا گیا کہ انسان کو ہوشیار کرے اور ملا مکہ کے مقابلہ میں نیکی سے روکے اب اگر وہ ابلیس کچلا جائے گا تو اس کا یہ مطلب ہوا کہ ملائکہ بھی مارے جائیں گے۔مگر ملا ء مکہ چونکہ مارے نہیں جائیں گے بلکہ قیامت تک رہیں گے اور قیامت کے بعد کے متعلق ہمیں علم نہیں۔اس لئے اگر انسان نے خدا تعالیٰ تک پہنچنا ہے۔تو ابلیس کا رہنا بھی ضروری ہے۔کیونکہ جب کسی کام میں روکیں اور مشکلات نہ ہوں۔اس وقت تک اس کام کے کرنے والے کو انعام بھی نہیں مل سکتا۔پس اگر ابلیس نہیں تو جنت بھی نہیں۔خدا تعالیٰ کے انعامات بھی نہیں۔دیکھو بکریوں بھیڑوں گائیوں کے لئے ابلیس نہیں تو ان کے لئے جنت بھی نہیں۔انسان کے لئے ابلیس ہے تو انسان ہی کے لئے جنت بھی ہے۔اور بغیر خطرناک امتحانوں میں پڑنے کے کوئی انعام کا مستحق نہیں ہو سکتا۔پس وہ ابلیس تو رہے گا جو انسان کو ہوشیار کرنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔کیا حضرت مسیح موعود نے ساری دنیا سے بدی مٹا دی۔اگر نہیں اور واقعہ میں نہیں مٹائی اور نہ کلیتہ " مٹ سکتی ہے تو یہ کہاں سے آگئی؟ جب کہ بدی کی تحریک کرنے والا ابلیس مارا گیا۔بات یہ ہے کہ ابلیس کے کچلے جانے کی پیشگوئی کا یہ مطلب نہیں کہ حضرت مسیح اس بدروح کو جو بد خیالات پیدا کرتی ہے کچل ڈالے گا اور تمام دنیا سے بدی مٹ جائے گی۔بلکہ یہ ہے کہ مسیح موعود امید کا پیغام لے کر آئے گا اور مایوسی کو کچل دے گا۔سوائے اس کے کوئی معنی اس پیشگوئی کے نہیں ہو سکتے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک کام یہ بھی تھا کہ امید کا پیغام لائے گا اور مایوسی اور نا امیدی کو مٹا دے گا۔اور دنیا میں امید کے خیالات کی رو چلائے گا۔اب ہر وہ شخص جو امید کے مقام پر اپنے آپ کو کھڑا کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود کا ساتھ دے کر ابلیس کا سر کچلتا ہے۔اور ہر وہ شخص جو مایوسی اور نا امیدی کو اپنا شعار بناتا ہے اس وجود کو زندہ کرتا ہے جسے مارنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث ہوئے تھے۔اسی طرح ہر ایک وہ شخص جو اپنے اعمال کے وسیع نتائج پر نگاہ نہیں ڈالتا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کام میں روکاوٹ ڈالتا ہے۔اور ہر وہ شخص جو ہر ایک فعل کے وسیع نتائج پر نظر ڈالتا اور اس بات کا موازنہ کرتا ہے کہ اس سے روحانی اور دنیوی نتیجہ کیا نکلے گا۔اور جس کام کا انجام اچھا ہوتا ہے اسے اختیار کرتا ہے۔وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کام میں مدد دیتا ہے۔پس میں اپنے تمام دوستوں اور بھائیوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس پیغام کو یاد رکھیں جسے لے کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آئے تھے۔اور وہ پیغام ابلیس کا سر کچلنا اور امید در جا کے جذبات پیدا کرنے کا ہے۔