خطبات محمود (جلد 10) — Page 48
48 کی طاقت نہیں ہوتی۔بچے اور دوسرے لوگ جب کسی کو جھوٹ بولتے دیکھیں گے تو انہیں یہ نہیں نظر آئے گا کہ جھوٹ بولنے والے کی نیت کیا ہے بلکہ وہ یہی دیکھیں گے کہ فلاں آدمی جس پر انہیں اعتماد اور بھروسہ ہے وہ جھوٹ بول رہا ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ جھوٹ پھیل جائے گا۔اور اس طرح اخلاقی ، ملکی اور قومی تباہی آجائے گی۔اس میں شبہ نہیں کہ بعض دفعہ سچ بولنے سے فساد پیدا ہو جاتا ہے۔اور جھوٹ بولنے سے فساد دب جاتا ہے۔مگر اس میں بھی شبہ نہیں کہ آخر کار اس سے دنیا کا امن برباد ہو جاتا ہے۔یہ خیال کرنے والوں نے اس بات کو نہیں سوچا اور نہ یہ سوچا ہے کہ راستی کے یہ معنی نہیں کہ جو بات جسے معلوم ہو اسے ضرور بیان کرتا پھرے۔راستی اور جھوٹ کے درمیان اور درجہ بھی ہے۔اور وہ خموشی ہے۔بے شک جھوٹ برا ہے اور بیشک سچائی کبھی فساد کا باعث بھی ہو جاتی ہے۔مگر ایک شخص کیوں سچ یا جھوٹ بولے۔جب اس کے لئے یہ رستہ کھلا ہو کہ خاموش رہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مراد اصلاح سے یہ نہ تھی کہ انسان بظاہر فتنہ پیدا کرنے والے امور سے بچ جائے۔کیونکہ بہت دفعہ ایسا واقعہ ہوتا ہے کہ بعض امور فوری طور پر فتنہ کا موجب ہوتے ہیں لیکن حقیقی نتیجہ ان کا بہت اعلیٰ نکلتا ہے۔اس لئے اصلاح سے مراد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ تھی کہ انسان کو سب باتوں پر وسیع نظر ڈال کر اور تمام اثرات کو دیکھ کر جو کسی کام سے پیدا ہو سکتے ہیں۔خواہ وہ جسمانی ہوں یا روحانی۔دینی ہوں یا دنیوی۔مخلوق سے تعلق رکھتے ہوں یا خالق سے ان کا موازنہ کرنا چاہئے اور پھر جس کام کے نتیجہ میں انجام کار بہتری ہو وہ اختیار کرنا چاہئے۔یہ دو پیغام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایسے دیتے ہیں کہ اگر دنیا ان پیغاموں کی طرف توجہ کرے تو آج تمام تکالیف دور ہو سکتی ہیں۔دنیا کی ظلمت کافور ہو سکتی ہے۔نور کی شعائیں دنیا کے نہایت تاریک گوشوں تک پہنچ سکتی ہیں۔ہماری جماعت کے لوگوں کو یہ بات اچھی طرح یاد رکھنی چاہئے کہ یہ زمانہ امید اور اصلاح کا زمانہ ہے اور اس زمانہ میں مایوسی کا سر کچلا گیا۔کیونکہ مایوسی شیطان ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے پیشگوئی ہے کہ وہ شیطان کا سر کچلے گا۔اور شیطان کو عربی میں ابلیس کہتے ہیں۔جس کے معنی ہیں مایوس ہونے والا۔گویا اس کا مطلب یہ ہے کہ مایوسی کو کچل دیا جائے گا ورنہ یہ معنی نہیں کہ وہ چیز جسے خدا نے پیدا کیا اور جو قیامت تک رہے گی اسے حضرت مسیح موعود کچل