خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 597 of 703

خطبات نور — Page 597

هار اگست ۱۹۱۳ء 597 خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ بقرہ کی آیات ۲۲۔۲۳ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔انسان کی فطرت میں اللہ نے ایک عجیب صفت رکھی ہے کہ جس وقت کوئی شخص اس سے نیکی کرتا ہے تو نیکی کرنے والے کی محبت اس کے دل میں ضرور ہو جاتی ہے۔یہ بات انسان تو کیا، درندوں اور پرندوں میں بھی پائی جاتی ہے۔میں نے باز کو دیکھا ہے کہ وہ میرباز کے ہاتھ سے اڑ کر اتنی دور تک اوپر چلا جاتا ہے جہاں کسی بادشاہ کسی وزیر کسی حاکم کی دسترس نہیں ہو سکتی مگروہ احسان کا گرویدہ ایسا ہوتا ہے کہ بلانے پر فوراً واپس چلا آتا ہے۔جس وقت وہ شکار پر جھپٹتا ہے تو میں نے دیکھا ہے کہ اس کا پنجہ تو شکار پر ہوتا ہے مگر آنکھ مالک کی طرف ہوتی ہے کہ دیکھ میں نے کیسا کام کیا ہے۔بیا کیا چھوٹا سا جانور ہے۔جو لوگ ان کو سدھاتے ہیں، ان سے احسان کرتے ہیں، ان کے ایسے مطبع فرمان ہوتے ہیں کہ وہ دونی کنوئیں میں پھینکتے ہیں تو رستہ میں ہی سے جھپٹ کر واپس لے آتے ہیں۔توپ کی آواز کیسی شدید ہوتی ہے۔میں نے طوطے کو توپ چلاتے دیکھا ہے۔چیتے اور شیر کو دیکھا ہے کہ وہ مالک کی آنکھ کے اشارے پر چلتے ہیں۔سرکس میں تم لوگوں نے دیکھا ہو گا کہ جانور کس طرح دو