خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 563 of 703

خطبات نور — Page 563

۱۲۴ اپریل ۱۹۱۳ء 563 خطبہ نکاح مسنونہ آیات کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں تو باتیں سناتا ہوں اور درد سے سناتا ہوں۔میں تم سے بعضوں پر اس لئے ناراض ہوں کہ میری ایسی ایسی درد بھری نصائح کو سن کر بھی تمہارے دل نہیں بھیجتے۔مجھے کوئی راہ ایسی نظر نہیں آتی جس سے تم سمجھ جاؤ۔دنیا کے ہر ایک کام میں عربی زبان کا تعلق پایا جاتا ہے۔دیکھو جب کوئی کسی سے ملتا ہے تو السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہتا ہے جس میں دوسرے کے لئے ایک نہایت لطیف دعا ہے اور اگلا آدمی بھی و عَلَيْكُمُ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه کہتا ہے۔کسی چیز کا انکار کرنا ہو تو "لا حول" پڑھا جاتا ہے۔کوئی عظمت کی بات نظر آتی ہے تو "سبحان اللہ " کہتے ہیں۔غرض کہ روزہ، حج، زکوۃ اور انسان کے لئے نشست و برخاست، حرکات و سکنات اور چلنے پھرنے ، اٹھنے بیٹھنے ہر ایک کام میں عربی کا ایک حصہ مد نظر رکھنا ضروری ہے۔مگر افسوس ہے کہ ایسی بہت سی مفید باتوں کو غالباً آٹھویں صدی سے مسلمانوں نے چھوڑ دیا ہے۔پھر کس قدر مصیبت کی بات ہے۔ہر ایک کام میں عربی زبان کا ایک حصہ ہے جس سے