خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 536 of 703

خطبات نور — Page 536

536 بڑا شہر آباد تھا کہ ہمارے شہر کی اس کے سامنے کوئی حقیقت نہ تھی۔یہ مجلس بھی میرے لئے ہر وقت نصیحت ہے اور جہاں ہم راج تلک لیتے ہیں وہاں تمام ارد گرد کچے مکانات اصل مالکوں کے ہیں اور یہ تین ناصح ہر وقت نصیحت کے لئے میرے سامنے موجود رہتے ہیں۔میں نے کہا کہ آپ خوب سمجھے۔جب خدا پکڑتا ہے تو پھر کوئی نہیں بچا سکتا۔یاد رکھو جیسے گناہ کرتے ہو ان کی سزا پانے والے تمہاری آنکھ کے سامنے ہوتے ہیں، پھر بھی تم نہیں سمجھتے۔ہمارے یہاں تمہارے جھگڑے فیصلہ نہیں پاتے۔کچھ لوگوں نے عذر کیا ہے اور کچھ ابھی باقی ہیں۔(بدرحصہ دوم۔کلام امیر ۲۸ / نومبر ۱۹۱۲ء صفحه ۸۵ تا ۸۷) ⭑-⭑-⭑-⭑