خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 537 of 703

خطبات نور — Page 537

۱۸ نومبر ۱۹۱۲ء 537 خطبه جمعه تشہد ، تعوذ اور تسمیہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی۔الْحَاقَّةُ - مَا الْحَاقَّةُ وَ مَا أَدْرَيكَ مَا الْحَاقَهُ - كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَ عَادٌ بِالْقَارِعَةِ - (الحاقة: ۲تا۵) اور پھر فرمایا۔سارا جہان یہاں تک کہ درخت بھی قانون الہی کے سب پابند ہیں۔گائے بھینس ، بیل، بکری وغیرہ کو دیکھو کہ وہ گھاس کو جھٹ پٹ اپنے دانتوں سے کاٹ کر نگل جاتے ہیں۔پھر آرام سے بیٹھ کر اس کو اپنے پیٹ سے نکال کر چباتے اور پھر نگلتے ہیں اور اسی طرح سے وہ جگالی کرتے ہیں اور اسی طرح آرام کر کے پیشاب اور گوبر کرتے ہیں۔یہ ان کے ساتھ ایک سنت ہے۔اگر اس کے خلاف کوئی جانور کھاتا ہی چلا جائے اور جگالی اور آرام وغیرہ بالکل نہ کرے تو وہ بہت جلد ہلاک ہو جائے گا۔اسی طرح بچوں کی حالت ہے۔اگر بچہ اور بچے کی ماں کوئی بد پرہیزی کریں تو دونوں کو تکلیف ہوتی