خطبات نور — Page 470
اپریل ۱۹۱۰ ء 470 خطبہ جمعہ حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بالوجود ضعف و نقاہت و علالت کے مسجد میں تشریف لائے اور خطبہ ارشاد فرمایا۔تشہد و تعوذ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت فرمائی إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ (النحل:١٣٩) اور پھر فرمایا:۔جب میں بچہ تھا میں نے اپنے شہر میں اس آیت کریمہ کا وعظ سنا تھا۔تین چار مہینے اس کا وعظ ہوتا رہا - إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا متقیوں کے ساتھ اللہ ہوتا ہے۔کسی کے ساتھ کسی کا باپ ہے۔کسی کے ساتھ باپ اور ماں دونوں ہیں۔کسی کے ساتھ اس کے بھائی ہیں۔کسی کے ساتھ اس کے دوست۔کسی کو اپنے جتھے پر ناز ہے۔غرض معیت کے سوا انسان خوشحال نہیں ہو سکتا۔میں نے دیکھا ہے بیوی ہو تب