خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 469 of 703

خطبات نور — Page 469

469 بی بی کے نکاح کا مقصد ہے لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَ جَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَرَحْمَةً (الرو١٢٣:٠- اگر نکاح سے یہ باتیں حاصل نہیں تو حیف ہے تمہاری زندگی پر ! لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں عورت نا پسند ہے۔میں کہتا ہوں کہ تم اس ناپسند و مکروہ کو خدا کے لئے پسند کر لو اللہ اس میں خیر کثیر کر دے گا اور اسی تعلق میں تمہارے لئے بہت سے سکھ بہم پہنچاوے گا۔چنانچہ فرماتا ہے فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ (النساء:۳۰) فَعَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ (البقرة :٢١٧)- اسی موقع پر میں تمہیں عربی زبان کے سیکھنے کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عربی کی طرف بہت توجہ دلائی کیونکہ ہمارے دین کی کتاب عربی میں ہے۔جمعہ کے خطبہ میں عربی نماز میں عربی ، گھر سے نکلتے وقت بازار میں جاتے حتی کہ پاخانہ سے نکلتے اور داخل ہونے کے واسطے بھی عربی دعائیں ہیں۔روزہ کے افطار کے واسطے عربی (دعا) ہے۔یہ سب چیزیں ایسی ہیں جن سے ہر مسلمان کو واسطہ پڑتا ہے اور دنیا کے کسی حصہ میں کوئی مسلمان ہو اسے کچھ نہ کچھ عربی بولنی ہی پڑتی ہے۔پس تم عربی سیکھو۔میں تمہیں اعلیٰ زبان دان ہونے کی سفارش نہیں کرتا کہ فیضی ابن سینا، متبنی ابو العلاء معری بڑے زبان دان تھے مگر لوگ ان پر ناراض ہیں۔اس کے بعد آپ نے بیعت لی اور فرمایا کہ میں نے چار بزرگوں کی بیعت کی۔ایک بزرگ تھے بخارا کے دوسرے عبد القیوم بھوپال کے رہنے والے، تیسرے شاہ عبد الغنی مہاجر اور چوتھے اس وقت کے امام مرزا غلام احمد صحیح مهدی۔میں نے بقدر اپنی طاقت کے ان کی بچی فرمانبرداری میں کوشش کی۔ان سب کی روحوں پر اللہ تعالیٰ کی رحمت کے بادل ہوں۔تین وظیفے ہیں۔استغفار لاحول، درود‘ الحمد للہ۔قرآن پڑھو۔مخلوق کو پہنچاؤ۔اللہ تمہیں توفیق بخشے۔بدر جلد نمبر ۲۴----۷ / اپریل ۱۹۱۰ء صفحہ ۶-۷ ) ⭑-⭑-⭑-⭑