خطبات نور — Page 468
۲۶ مارچ ۱۹۱۰ء 468 خطبہ نکاح حضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے ۲۶ مارچ ۱۹۱۰ء کو جلسہ سالانہ کے موقع پر ایک نکاح کا اعلان فرمایا۔اس سلسلہ میں آپ نے جو خطبہ ارشاد فرمایا وہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ عورتوں کے حقوق کی خصوصیت سے نگہداشت کرو اور ان پر رحم کرو۔ان کے قصوروں سے درگزر کرو کہ جس قدر گرم و سرد زمانہ تم نے دیکھا ہے انہوں نے کب دیکھا۔جس قدر تبادلہ خیالات کا موقع تمہیں مل سکتا ہے ان کو کب ملتا ہے۔آدم کا بیٹا آدم ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے یادَمُ اسْكُنُ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ (البقرة:۳۷)۔پس تم اپنی بیبیوں کے ساتھ ایسے شیر و شکر ہو کر رہو کہ تمہارا گھر جنت بن جاوے اور یہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ آپس میں پیار و محبت، عفو درگذر ہو۔چنانچہ تاکیداً فرماتا ہے وَلَا تَقْرَبَا هَذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُونَا مِنَ الظَّالِمِينَ (البقرة:۳۲۔شجرہ ، شجر سے دوسرے مقام پر ہے۔حَتَّى يَحْكُمُوكَ فِيْمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ (النساء:۲۵) جس کے معنی جھگڑے کے ہیں۔پس جھگڑے سے بچو ورنہ اپنے تیں سخت مصیبت میں ڈالنے والے ہو گے۔